والدین نے لڑائی کے دوران شیر خوار کے سر میں اسکرو ڈرائیور گھونپ دیا ARYNewsUrdu
یہ دلدوز واقعہ امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں پیش آیا جہاں والدین نے اپنی لڑائی کے دوران شیر خوار کو نادانستہ طور پر شدید زخمی کردیا۔
دونوں والدین کی عمریں 21 سال ہیں جن کے درمیان کسی بات پر بحث و تکرار ہوئی، اس دوران والد نے 2 ماہ کے شیر خوار کو اپنی گود میں اٹھا رکھا تھا۔ جب بحث زیادہ بڑھی تو ماں اسکرو ڈرائیور لے کر خطرناک ارادے سے شوہر کی طرف بڑھی اور پیچ کس اسے گھونپنا چاہا تاہم نشانہ خطا ہونے سے وہ شیر خوار کے سر میں جا گھسا۔ پولیس کی فوراً آمد کے بعد بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا جس کے سر سے خون بہہ رہا تھا، ڈاکٹرز کے مطابق اس کی کھوپڑی میں فریکچر ہوا ہے اور اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ یعنی آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔
والدین پر جان لیوا ہتھیار کے ساتھ حملے اور چائلڈ ابیوز کے الزامات عائد کیے گئے تاہم جلد ہی دونوں کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کوئٹہ میں نوجوان تشدد کے نتیجے میں ہلاک، لواحقین کا گورنر ہاؤس کے باہر احتجاجبلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہجوم کے ہاتھوں ایک نوجوان کی ہلاکت اور دو دیگر کے زخمی ہونے کے واقعے کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب حکام نے غفلت برتنے کے الزام میں پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کے علاوہ گرفتاریاں کی ہے۔
مزید پڑھ »
ماہرہ اور مہوش حیات نے عظمیٰ خان کے حق میں آواز بلند کردی - ایکسپریس اردوامید ہے کہ اس سرزمین پر ہم سب کے ساتھ قانون کے مطابق مساوی سلوک کیا جائے،ماہرہ خان
مزید پڑھ »
میرا دل میرا دشمن کے معروف اداکار نے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردیکراچی (ویب ڈیسک) نجی انٹرٹینمنٹ چینل کے ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ کے اداکار نوید رضا نے کورونا کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ساتھی اداکاروں کو
مزید پڑھ »
برطانوی حکومت کے سائنسی مشیر نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کر دیبرطانوی حکومت کے سائنسی مشیر نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کر دی تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
نرس اور ڈاکٹر نے دونوں نے ہسپتال میں ہی شادی کرلیلندن (ویب ڈیسک) رواں سال اگست میں طے پائی جانے والی شادی وبائی بیماری کورونا وائرس کے سبب منسوخ کر کے ڈاکٹر اور نرس نے ہسپتال ہی میں شادی کر لی۔عالمی وبا
مزید پڑھ »