ورلڈکپ سے قبل پی سی بھی سیکورٹی وفد بھارت بھیجے گا ARYNewsUrdu
ذرائع کاکہنا ہے کہ وفد میچز کے وینیوز، سیکیورٹی اور دوسرے انتظامات کا جائزہ لےگا۔ وفد وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کی مشاورت سے بھیجا جائےگا۔
کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ رواں برس پانچ اکتوبر سے بھارت میں شیڈول ہے۔ پاک بھارت ٹاکرا پندہ اکتوبر کو احمد آباد میں رکھا گیا ہے۔ پاکستان احمد آباد میں کھیلنے پر تحفظات ظاہر کر چکا ہے۔ پی سی بی ان پانچ مقامات میں سیکیورٹی ٹیم بھیجنے پر غور کر رہا ہے جہاں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے دوران میچز کھیلے گی۔ پی سی بی کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ ٹورنامنٹ میں ٹیم کی شرکت حکومتی منظوری سے مشروط ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ’بورڈ کو بھارت کے کسی بھی دورے کے لیے حکومت پاکستان کی منظوری درکار ہے جس میں میچ کے مقامات بھی شامل ہیں۔
اس دورے کی ٹائم لائن ابھی طے نہیں ہوئی اور اس کا انحصار حکومت کی اجازت پر ہے۔ کچھ ٹیموں کے لیے یہ معمول ہے کہ وہ بڑے ایونٹس سے پہلے اس طرح کے حفاظتی جائزہ لیتے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی ٹیم کی رپورٹ نے آئی سی سی کے 2016 کے ورلڈ T20 میچ کو بھارت کے خلاف دھرم شالہ سے کولکتہ منتقل کرنے کے فیصلے کو متاثر کیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستانی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی، پی سی بیپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ انٹرینشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔
مزید پڑھ »
اعظم خان کا کیربیئن پریمیئر لیگ میں پرکشش معاہدہاعظم خان کو سی پی ایل 2023 کیلئے گیانا ایمیزون واریئرز نے سائن کرلیا۔ تفصیلات جانیے: DailyJang CPL23 azamkhan
مزید پڑھ »
ورلڈ کپ: پاکستان کا سیکورٹی کا جائزہ لینے کیلئے وفد بھارت بھیجنے کا فیصلہ02:02 PM, 1 Jul, 2023, متفرق خبریں, کھیل, لاہور : بھارت میں اکتوبر میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز کے وینیوز کا جائزہ لینے کے لیے پاکستانی وفد
مزید پڑھ »
گوگل کا کینیڈا میں مقامی نیوز لنکس کو ختم کرنے کا اعلانچند روز قبل امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے بھی اعلان کیا تھا کہ کینیڈین حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ کمپنیوں کے حوالے سے بنائے گئے نئے ایکٹ کے نفاذ سے قبل کینیڈا
مزید پڑھ »
بھارتی کرکٹر ایشون پاکستانی بولنگ اٹیک کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکےورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اور بلاک بسٹر میچ ہوگا: روی چندر ایشون
مزید پڑھ »