وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی بے صبری دیکھیں، یہ ہمارے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن محتاط رہنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی بانی مینڈیٹ والی بات سے بھی پیچھے ہٹے ہیں اور دیکھیں گے کہ پی ٹی آئی کے دو مطالبات پر کیا ہوتا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی بے صبری دیکھیں، یہ ہمارے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام‘آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں تقریباً 34 سال ہوگئے ہیں اگر لیڈرشپ نے اجازت دی تو سیاست کو ضرور خیرباد کہہ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں مذاکرات کے خلاف نہیں ہوں، میں بار بار پوچھ رہا ہوں کہ جو شخص ہم سے ہاتھ نہیں ملانا چاہتا تھا اس کو اب کیا ہوا ہے؟ اس شخص میں یہ تبدیلی کس طرح آئی ؟ یہ مکمل یوٹرن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے پی ٹی آئی میں سنجیدگی کی کمی نظر آرہی ہے، میری دعا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں، میں 100 فیصد مذاکرات کے حق میں ہوں، ان کی بے صبری دیکھیں، پی ٹی آئی ہمارے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار ہے، میں نہیں کہہ رہا کہ مذاکرات نہ کریں لیکن محتاط ضرور رہنا چاہیے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی آج بھی لگی ہوئی ہے لوگ باہر سے پیسے نہ بھیجیں، بیرون ملک پاکستانی اپنے وطن پیسے بھیجتے ہیں، میرے لیے یا پی ٹی آئی کیلئے نہیں بھیجتے، بانی پی ٹی آئی مینڈیٹ والی بات سے بھی پیچھے ہٹے ہیں، دیکھیں گے کہ پی ٹی آئی کے دو مطالبات پر کیا ہوتاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن انتظامیہ صیہونی ریاست کے زیادہ زیر اثر تھی، ہمیں اپنے دفاع کا مکمل حق ہے، ایٹمی اور میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا
وزیر دفاع خواجہ آصف پاکستان تحریک انصاف مذاکرات اسٹیبلشمنٹ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جو ماحول پی ٹی آئی نے بنادیا ہے اس میں کوئی مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوسکتے: وزیر دفاعمذاکرات کے بیانات پی ٹی آئی کی جانب سے آرہے ہیں، جیل سے بیان آتے ہیں، بہنیں ایک اور بشریٰ بی بی کچھ اور بات کرتی ہیں، ہم آہنگی نہیں: خواجہ آصف
مزید پڑھ »
وزیر دفاع خواجہ آصف کا پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات پر وارننگوزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کے ساتھ مذاکرات کی تجویز پر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات میں رُل رہے بندے سے مذاکرات کی بات کرنا غور طلب ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی روایات ہی نہیں، عدلیہ اور میڈیا کی روایتیں بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 16 لاکھ ہے جبکہ ان کی تنخواہ 1 لاکھ 58 ہزار ہے۔
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے جب تک عمران خان کا کلیئر میسج نہ آجائے: خواجہ آصفدلیہ اور کارن فلیکس کی طرح بانی پی ٹی آئی بھی فوجی پراڈکٹ ہے، بعض اوقات پراڈکٹ اپنی اوقات بھول جاتی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی سے مذاکرات نواز شریف کی اجازت سے مشروطحکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات نواز شریف کی اجازت سے مشروط کر رہی ہے اور اسٹیبلشمنٹ کو بھی مذاکرات میں شامل کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔
مزید پڑھ »
رانا ثنا اللہ کی پی ٹی آئی کے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے راضی ہونے کی تعریفبانی پی ٹی آئی عمران خان سیاسی جماعتوں سے بات چیت کو تیار ہیں تو یہ اچھا فیصلہ ہے: رانا ثنا اللہ
مزید پڑھ »
حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصفبانی کے علاوہ پی ٹی آئی میں کسی کی حیثیت نہیں، تحریک انصاف مذاکرات نہیں مذاق رات کررہی ہے، وزیردفاع
مزید پڑھ »