وزیراعظم کا طلبا یونین کے حق میں بیان سامنے آگیا تفصيلات جانئے: DailyJang
وزیراعظم عمران خان نے طلبا تنظیموں کے حق میں آواز بلند کردی اور طلبا یونین کی بحالی کا واضح اشارہ دیدیا۔
عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ طلبا تنظیمیں مستقبل کے لیڈرز بنانے میں اہم ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جامعات مستقبل کی قیادت کو پروان چڑھاتی ہیں، بدقسمتی سے پاکستانی یونیورسٹیوں میں طلبا تنظیمیں پرتشدد بن چکی ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی جامعات پرتشدد محاذ جنگ کا منظر پیش کرتی ہیں، جس سے جامعات اور کیمپسز کا عالمانہ اور دانشورانہ ماحول تباہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ طلبا یونینز کی بحالی کے لیے جامع ضابطہ اخلاق مرتب کریں گے، اس کے لیے بین الاقوامی جامعات کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضابطہ اخلاق سے طلبا تنظیمیں مزید مثبت انداز میں کام کر سکیں گی جس سے حقیقی معنوں میں ملک کو مستقبل کی قیادت ملے گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
طلبا یکجہتی مارچ کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درجپولیس نے مال روڈ پر احتجاج کرنے والے تقریباً 300 طلبا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ عبدالولی خان یونیورسٹی میں تشدد سے مارے جانے والے طالبعلم مشال خان کے والد اقبال لالا کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
اسٹوڈنٹس یونینز کی بحالی کیلئے طلبا اور سول سوسائٹی کے مظاہرےاسٹوڈنٹس یونین کی بحالی کے لیے کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مظاہرے ويڈيو لنک: DailyJang
مزید پڑھ »
لاہور ہائی کورٹ نے اضافی فیس نہ دینے والے طلبا کواسکولوں سے نکالنے سے روک دیالاہور ہائی کورٹ نے اضافی فیس نہ دینے والے طلبا کواسکولوں سے نکالنے سے روک دیا LahoreHighcourt SchoolFees Students NonpayingFees pid_gov MoIB_Official
مزید پڑھ »
فلپائن میں پولیس آفیسر نے جان دے کر کالج طلبا کی زندگیاں بچالیں - ایکسپریس اردوآفیسر نے گرنیڈ کو پھٹنے سے تھوڑی دیر پہلے سینے سے لگا کر خود کو دھماکے سے اُڑالیا اور طلبا کی جان بچالی
مزید پڑھ »
لاہور ہائیکورٹ نے اضافی فیس نہ دینے والے طلبا کواسکولوں سے نکالنے سے روک دیالاہور ہائیکورٹ نے اضافی فیس نہ دینے والے طلبا کواسکولوں سے نکالنے سے روک دیا LahoreHighCourt SchoolFees Students Expel
مزید پڑھ »