وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ بینک گروپ کے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے منیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں IFC کے جاری اور ممکنہ پروجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ورلڈ بینک گروپ کے پاکستان میں 40 بلین ڈالر کے Inverstment کے عزم کو سراہا اور IFC کی نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں کردار کو سراہا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ بینک گروپ ( WBG ) کے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ( IFC ) کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ایگزیکٹو نائب صدر مختار ڈیوپ کی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں پاکستان میں IFC کے جاری اور ممکنہ و متوقع اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ اور وزارت خزانہ و اقتصادی امور کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔\وزیراعظم نے ورلڈ بینک گروپ کی پاکستان میں حال ہی میں 40 بلین امریکی ڈالر
کے بے مثال عزم کے ساتھ جاری کردہ دس سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) (2026-2035) کے اجرا کو سراہا۔ اس میں انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (IDA) اور بین الاقوامی بینک برائے تعمیر نو اور ترقی (IBRD) کے ذریعہ 20 بلین امریکی ڈالر کا آسان شرائط کا قرضہ شامل ہوگا۔ آئی ایف سی پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مزید 20 بلین امریکی ڈالر اکٹھا کرے گا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور پورٹ فولیو کو بڑھانے میں IFC کے کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نے IFC کی پاکستان میں بنیادی ڈھانچے، مواصلات و آمد و رفت، بڑے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کان کنی، موسمیاتی لچک، شعبہِ صحت اور پانی اور صفائی سمیت کلیدی شعبوں کے تحت اپنے تعاون کو بڑھانے کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے ترقیاتی عمل میں نجی شعبے کی زیادہ سے زیادہ شرکت اور اسے مزید مؤثر بنانے کے لیے دیگر کثیر جہتی اداروں کے نجی شعبے کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کیلئے بھی IFC کی حوصلہ افزائی کی.\Mلاقات میں پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے صحت مند افرادی قوت کے لیے پانی، صحت اور صفائی ستھرائی میں نجی سرمایہ کاری کے جامع نظام کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی جس میں مطلوبہ سماجی تحفظات۔ مختار ڈیوپ نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کی جاری کامیاب معاشی اصلاحات کے پروگرام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی متحرک قیادت میں پاکستان میں نجی شعبے کے آپریشنز کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی حکومت کی کوششوں سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کو پاکستان میں نجی شعبے کے لیے آئی ایف سی کی جانب سے حکومت کی ترجیحات سے ہم آہنگ حمایت جاری رکھنے کا بھی یقین دلایا۔ وزیراعظم نے افرادی قوت بالخصوص پاکستان کے نوجوانوں کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مختلف پروگرامز کو ڈیزائن کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو مختلف اقدامات کے ذریعے پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جار ہی ہے۔ مختار ڈیوپ نے حکومت کے ترجیحی شعبوں پر آئی ایف سی کی توجہ کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان میں آئی ایف سی کی اقدامات کے حوالے سے مسلسل حمایت پر وزیراعظم اور حکومت کے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا
Pakiatan IFC WBG IMF Private Investment Economy Infrastructure Sustainable Development Youth Development
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آئی ایف سی پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کیلیے20 ارب ڈالر اکٹھا کرے گاوزیراعظم سے ورلڈ بینک گروپ (WBG) کے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ایم ڈی کی ملاقات
مزید پڑھ »
وزیر خزانہ کی برطانیہ کے انڈر اسٹیٹ سیکرٹری ہمیش فاکنر سے ملاقاتپاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال
مزید پڑھ »
دھابیجی اسپشل اکنامک زون منصوبہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے کی صلاحیت رکھتا ہے، وزیراعلیٰ سندھدھابیجی اسپشل اکنامک زون سی پیک 2.0 کو فروغ دینے کے ساتھ 3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، مراد علی شاہ
مزید پڑھ »
پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخطخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔
مزید پڑھ »
20 ارب ڈالر قرضہ ناکافی، پاکستان کو نجی سرمایہ کاری سے وسائل تلاش کرنے کی ضرورتعالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے 10 سال کے دوران پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا قرض دینے کو ناکافی قرار دیا ہے اور پاکستان پر نجی سرمایہ کاری کے ذریعے مزید وسائل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلیے 10 سال کے عرصے میں ترقیاتی مقاصد کے اہداف کے حصول کیلیے 20 ارب ڈالر کا قرضہ ناکافی ہوگا۔
مزید پڑھ »
بیرون ممالک میں قائم پاکستانی سفارت خانوں میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپورانداز میں منایا گیاامریکا، کینیڈا ، مصر کے سفارتخانوں میں کشمیر سمیت دیگر تنازعات کے لیے سفارت کاری کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیاگیا۔
مزید پڑھ »