عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے 10 سال کے دوران پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا قرض دینے کو ناکافی قرار دیا ہے اور پاکستان پر نجی سرمایہ کاری کے ذریعے مزید وسائل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلیے 10 سال کے عرصے میں ترقیاتی مقاصد کے اہداف کے حصول کیلیے 20 ارب ڈالر کا قرضہ ناکافی ہوگا۔
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر نے عالمی بینک کی جانب سے 10 سال کے عرصے کے دوران پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا قرض دینے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے پاکستان پر نجی سرمایہ کاری کے ذریعے مزید وسائل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ عالمی بینک نجی سیکٹر اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر مزید وسائل کی تلاش کیلیے تیار ہے، انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا نفاذ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان تعاون، ضروری محصولات کو متحرک کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں اور حکومتی اخراجات کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ہدفی اقدامات پر بھی انحصار کرے گا۔
ریزر نے اصلاحاتی ایجنڈے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، معاشی استحکام میں پاکستان کی پیشرفت کا اعتراف کیا اور پائیدار، جامع ترقی اور ترقی کی طرف منتقلی کیلیے درکار پالیسی اصلاحات اور مخصوص اقدامات پر تبادلہ خیال کیا.
پاکستان عالمی بینک ترقی سرمایہ کاری قرضہ چیلنجز
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے قیام کیلیے چینی اور مقامی سرمایہ کاروں کیساتھ معاہدہاکنامک زون سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور لاکھ سے زائد ملازمتیں متوقع
مزید پڑھ »
عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 40 ارب ڈالر کا قرض دیگا14 جنوری کو دستخط، 20 ارب ڈالر عالمی بینک اور 20 ارب ڈالر نجی قرضوں سے اہم شعبوں میں بہتری
مزید پڑھ »
ایپکس کمیٹی نے خصوصی اقتصادی زونز SEZs کی اصلاحات کے لیے ایکشن پلان منظور کیاپاکستان کی خصوصا اقتصادی زونز SEZs کو نئے سرے سے بحال کرنے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری کونسل کی ایپکس کمیٹی نے ایکشن پلان کی منظوری دی۔
مزید پڑھ »
پاکستان کو 40 ارب ڈالرز تک قرض ملنے کا امکانآئندہ 10 سال کے دوران پاکستان کو 20 ارب ڈالر عالمی بینک اور باقی 20 ارب ڈالر اس کے 2 ذیلی ادارے دیں گے۔
مزید پڑھ »
یو اے ای نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کے دو ڈپازٹس رول اوور کی تصدیق کیاسٹیٹ بینک آف پاکستان حکام نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالر کے دو ڈپازٹس کو مزید ایک سال کی لیے رول اوور کرنے کی تصدیق کی ہے.
مزید پڑھ »
پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 348 ارب ڈالر کی ضرورتفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو 2030 تک 348 ارب ڈالر کی ضرورت ہے تاکہ وہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹ سکیں۔ انہوں نے کراچی میں پاکستان کلائمیٹ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی خطرات سے دوچار ممالک میں دنیا کے پہلے 10 ممالک میں سے ایک ہے۔ اورنگزیب نے بین الاقوامی فنڈنگ کے ذرائع تک رسائی بڑھانے اور گرین بانڈز، پائیداری سے منسلک قرضوں اور کاربن کریڈٹ جیسے ٹولز کا استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
مزید پڑھ »