وزیراعظم عمران خان آج بی آر ٹی پشاور کا افتتاح کریں گے ImranKhanPTI ImranKhan PMImranKhan BRTPeshawar BRT
پشاور وزیراعظم عمران خان آج پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے افتتاح کریں گے جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
افتتاحی تقریب میں منصوبے کے خالق سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور گورنر سندھ بھی شرکت کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے یہ منصوبہ ڈھائی سال بعد مکمل کیا ہے۔ ایک ماہ سے جاری بی آرٹی ٹیسٹ سروس کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق بی آر ٹی سروس سے جڑے چند ضمنی منصوبے افتتاح کے بعد آگے بڑھائے جائیں گے۔
دو سال دس ماہ کے دوران منصوبہ متعدد تنازعات اور مسائل کا بھی شکار رہا۔ اکتوبر 2017 میں اس وقت کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اپنے دور کے میگا پراجیکٹ پشاور بی آرٹی کا سنگ بنیاد رکھا اور چھ ماہ کے قلیل عرصے میں مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا۔چھ ماہ ابھی گزرے بھی نہیں تھے کہ منصوبہ میں تنازعات اور نقائص سر اٹھانے لگے۔ بی آرٹی کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 49 ارب 34 کروڑ روپے لگایا گیا تھا جو بڑھتے بڑھتے 70 ارب 72 کروڑ تک پہنچ...
ناقص منصوبہ بندی کے باعث ڈھائی سال تک منصوبے میں توڑ پھوڑ کا سلسلہ جاری رہا۔ منصوبے کی تکمیل کےلئے پرویز خٹک سے لیکر اب تک 7 دفعہ سر کاری ڈیڈ لائن دی گئی تھیں۔ اس عرصے کے دوران بی آرٹی منصوبہ مختلف مالی اور انتظامی تنازعات کا بھی شکار رہا۔ ڈھائی سال تک منصوبے سے متعلق اربوں روپے کرپشن کی خبریں زیر گردش رہیں۔ دسمبر 2019 میں پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا تاہم صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ سے اسٹے ارڈر لے لیا۔ بعض حلقے اب بھی منصوبہ ناقص ہونے اور تکنیکی مسائل کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے لئے بی آرٹی کا طعنہ دم توڑتا ہے یامزید مسائل کو جنم دیتا...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پشاور: وزیراعظم عمران خان آج بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کریں گے | Abb Takk News
مزید پڑھ »
حکومت نے پشاور کے نامکمل منصوبے کا افتتاح کرنے کی ٹھان لی حیران کن خبر آگئیاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور میں میگا پراجیکٹ بی آر ٹی منصوبہ کے افتتاح کا اعلان تو کر دیا گیا، لیکن منصوبے میں شامل تین ڈپوز، کمرشل پلازے اور
مزید پڑھ »
وزیراعظم13 اگست کو بی آر ٹی پشاور کا افتتاح کریں گےوزیراعظم13 اگست کو بی آر ٹی پشاور کا افتتاح کریں گے PMImranKhan Inaugurate Peshawar BRT 13thAugust KPKUpdates PTIKPOfficial KPGovernment MoIB_Official pid_gov Pakistan
مزید پڑھ »
انتظار ختم: بی آر ٹی منصوبے کے افتتاح کی تیاریاں مکمل وزیراعظم آج پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کا افتتاح کریں گےانتظار ختم: بی آر ٹی منصوبے کے افتتاح کی تیاریاں مکمل، وزیراعظم آج پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کا افتتاح کریں گے Islamabad PMImranKhan Inaugurates Peshawar Bus Rapid Transit Today KPKUpdates PTIKPOfficial KPGovernment MoIB_Official pid_gov Pakistan
مزید پڑھ »
وزیراعظم عمران خان کل بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کریں گےپشاور : وزیراعظم عمران خان کل پشاور بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کریں گے، وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا ہے کہ بی آرٹی پرویزخٹک نے لوگوں کیلئے شروع کی
مزید پڑھ »