وزیراعظم کی سربراہی میں 18 رُکنی ڈیجیٹل کمیشن تشکیل دیا جائے گا

سیاحت اور سیاست خبریں

وزیراعظم کی سربراہی میں 18 رُکنی ڈیجیٹل کمیشن تشکیل دیا جائے گا
ڈیجیٹل کمیشنڈیجیٹل نیشنپاکستان
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 66 sec. here
  • 10 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 54%
  • Publisher: 53%

قومی اسمبلی میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024ء منظور ہوا جس کے تحت 18رُکنی قومی ڈیجیٹل کمیشن تشکیل دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کمیشن کی صدارت وزیراعظم کریں گے اور اس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء، ایف بی آر اور نادرا کے چئیرمین، پی ٹی اے اور ایس ای سی پی کے چئیرمین، اور اسٹیٹ بینک کے گورنر شامل ہوں گے۔

آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں کئی بلز پیش کیے گئے، پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024ء بھی ایوان سے کثرت رائے کے ساتھ منظور کرلیا گیا۔ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کے تحت 18رُکنی قومی ڈیجیٹل کمیشن تشکیل دیا جائےگا جس کی صدارت وزیراعظم پاکستان کریں گے، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی، وفاقی وزراء، چئیرمین ایف بی آر، چئیرمین نادرا، کمیشن کا حصہ ہوں گے، چئیرمین پی ٹی اے، چئیرمین ایس ای سی پی، گورنر اسٹیٹ بینک کمیشن کا حصہ ہوں گے۔ منظور کردہ بل کے مطابق کمیشن قومی

ڈیجیٹل ماسٹر پلان اور اس پر عمل درآمد کی منظوری دے گا، کمیشن حکومتی سطح پر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیے رابطہ کاری کا فریضہ انجام دے گا، کمیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ماسٹر پلان پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں تادیبی کارروائی کا مجاز ہوگا۔ بل کے تحت پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، تین رُکنی اتھارٹی کے چیئرمین کی نامزدگی وزیراعظم پاکستان کریں گے، چیئرمین اور اراکین کی تعیناتی چار سال کے لیے کی جائے گی۔ اتھارٹی کی کارکردگی کے جائزے کے لیے اسٹریٹیجک اوور سائٹ کمیٹی قائم کی جائے گی، متعلقہ وفاقی وزیر کمیٹی کے چئیرمین ہوں گے جبکہ کمیٹی چھ ارکان پر مشتمل ہوگی اور یہ کمیٹی ڈیجیٹل اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔ بل کے مطابق ڈیجیٹل ماسٹر پلان کا مقصد پاکستان کو ایک ڈیجیٹل قوم میں تبدیل کرنا ہے، ڈیجیٹل پلان کے تحت عام شعبوں کے لیے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا، ماسٹر پلان کے تحت ڈیجیٹل معیشت تشکیل دی جائے گی، گورنرز کے نظام کو بھی مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا جائے گا، ماسٹر پلان کی تشکیل کے وقت متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی جائےگی۔ بل کے مطابق ڈیجیٹل اتھارٹی ماسٹر پلان پر عمل درآمد کا سالانہ جائزہ لے گی، کمیشن کی مالی ضروریات کے ڈیجیٹل نیشن فنڈ قائم کیا جائے گا، کمیشن وزارتِ انفارمیشن اینڈ آئی ٹی کے ذریعے وفاقی کابینہ سے پلان پر عمل درآمد کے لیے مدد طلب کرسکے گا، پلان پر عمل درآمد کے لیے کسی بھی ماہر یا ایجنسی سے مدد حاصل کر سکے گا

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

ڈیجیٹل کمیشن ڈیجیٹل نیشن پاکستان وزیراعظم قومی اسمبلی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ڈیجیٹل پلان

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

قومی اسمبلی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024ء بھی منظور کرلیاقومی اسمبلی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024ء بھی منظور کرلیاوزیراعظم کی سربراہی میں 18 رُکنی ڈیجیٹل کمیشن تشکیل دیا جائےگا، وزرائے اعلی، وفاقی وزراء و دیگر ادارے اس کا حصہ ہونگے
مزید پڑھ »

ہندوستان میں سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کی وفات پر ماتم کا اعلانہندوستان میں سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کی وفات پر ماتم کا اعلانانڈیا میں سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کی وفات پر سات دن کی سرکاری ماتم کا اعلان کیا گیا ہے اور انہیں سرکاری جنازہ دیا جائے گا۔
مزید پڑھ »

سپریم کورٹ : 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لیے مقررسپریم کورٹ : 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لیے مقررجسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بنچ 27 جنوری کو سماعت کرے گا
مزید پڑھ »

چیف جسٹس آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاسچیف جسٹس آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاسچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد اور بلوچستان ہائی کورٹ میں بالترتیب دو اور 3 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
مزید پڑھ »

مارشل لا کیوں لگایا؛ جنوبی کوریا کی عدالت نے صدر کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیےمارشل لا کیوں لگایا؛ جنوبی کوریا کی عدالت نے صدر کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیےجنوبی کوریا کی تاریخ میں پہلی بار کسی حاضر صدر کو گرفتار کیا جائے گا
مزید پڑھ »

خیبرپختونخوا حکومت کا ڈی سی کرم پر حملے کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہخیبرپختونخوا حکومت کا ڈی سی کرم پر حملے کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہکسی دہشت گرد سے نہ رعایت کی جائے گی نہ اُن کی معاونت کرنے والوں کو چھوڑا جائے گا: وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-16 02:07:13