وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ انگلینڈ کی اجازت دے دی ARYNewsUrdu
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ کھلاڑی میدان میں ایکشن میں ہوں گے تو کھیل کی بہتری ہوگی، دورہ انگلینڈ میں کھلاڑیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا اور چیئرمین پی سی بی کو کرکٹ کی بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات کی تھی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ پر مشاورت کی گئی تھی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم دوسرا، تیسرا ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی سیریز ساؤتھمپٹن میں کھیلے گی۔یاد رہے کہ تین روز قبل پاکستان نے دورہ انگلینڈ کے لیے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں فواد عالم اور سرفراز احمد کے ساتھ ساتھ نوجوان حیدر علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سلیکٹرز نے ایک ایسے اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے جس سے انگلینڈ میں طویل اور محدود دونوں طرز کی کرکٹ میں بہتر کارکردگی کی توقع ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کرکٹ کی ترقی: پی سی بی نے 5 سالہ حکمت عملی پیش کر دیپی سی بی نے کرکٹ سے متعلق اپنی پانچ سالہ حکمت عملی پیش کر دی ہے، کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ
مزید پڑھ »
کویت میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے سپیکر قومی اسمبلی نے آواز بلند کردیاسلام آباد(ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کوویڈ 19 کی وباءکے سبب کویت میں پھنسے پاکستانی تارکین وطن کی آسان وطن واپسی کے لئے متعلقہ وفاقی وزراءسے
مزید پڑھ »
شریفوں اور زرداریوں نے قومی خزانے کو لوٹا نہیں بلکہ۔۔۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نےپیپلز پارٹی اور ن لیگ کےبخیےادھیڑ دیئےلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وفاق کی طرح پنجاب کا بجٹ بھی ٹیکس فری اور عوام دوست ہوگا ،جس میں مختلف شعبوں کو
مزید پڑھ »
روس نے کرونا علاج کے لیے ’گیم چینجر‘ دوا تلاش کرلیکرونا علاج کے لیے ’گیم چینجر‘ دوا تلاش کرلی، روس کا بڑا دعویٰ ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
کرونا نے کراچی میں خطرے کی گھنٹی بجادی، قبرستانوں کے اعدادوشمار جاریکراچی میں کرونا وائرس سے اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، کے ایم سی کی جانب سے قبرستانوں کے اعدادوشمار جاری کردئیے گئے ہیں۔
مزید پڑھ »
آئل کمپنیوں نے بیوروکریسی کو پیٹرول بحران کا ذمہ دار ٹھہرادیا - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »