سسٹم کو فول پروف بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز خصوصاً مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائے، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے فیس لیس کسٹمز اسیسمینٹ سسٹم کی تیاراورنافذ کرنے والی ٹیم کو 1.5 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف کلکٹر کسٹمز کراچی زون جمیل ناصر نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ کی تیار اور نفاذ کرنے کے حوالے سے جمیل ناصر اورکسٹمز کراچی زون میں ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیس لیس کسٹمز اسیسمینٹ سسٹم کی بدولت کسٹم آپریشنز میں شفافیت، کارکردگی اور خدمات کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ فیس لیس کسٹمز سسٹم کو عالمی معیار اور فول پروف بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز خصوصاً مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائے۔ منصفانہ، شفاف اور مؤثر کسٹمز سسٹم کو یقینی بنانے کے لئے کسٹم نظام میں مزید جدت لائی جائے جو کہ بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ ہو۔
وزیراعظم نے کہا کہ فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم پاکستان کی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔ ملک میں کاروبار اور سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کے حوالے سے یہ سسٹم اہم سنگ میل ہے۔ فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم ایف بی آرکی ڈیجیٹائزیشن کی جانب اہم قدم ہے۔کیا آرمی افسر کو اتنا تجربہ اور عبور ہوتا ہے کہ سزائے موت تک سنا دی جاتی ہے، جسٹس جمال مندوخیلساڑھے 4 سال بعد پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر مسافر خوشعمران خان کی بہنیں عظمیٰ اور علیمہ پشاور پہنچ گئیں، زیرِعلاج کارکن کی...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز ٹیم کو 1.5 کروڑ روپے انعام دیئےوزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی تیار اور نافذ کرنے والی ٹیم کو 1.5 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اس سسٹم کی شفافیت اور کارکردگی میں اضافے کی تعریف کی ہے۔
مزید پڑھ »
ایف بی آر نے کراچی میں فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کا آغاز کردیانیا نظام تجارتی برادری کیلیے سودمند ثابت ہوگا، محکمہ کسٹمز کی کارکردگی میں مثبت تبدیلی متوقع
مزید پڑھ »
پاکستان کسٹمز کے فیس لیس اسسمنٹ سسٹم پائیلٹ پراجیکٹ کا آغازنئے سسٹم سے امپورٹرز اور کسٹمز افسران کے درمیان براہ راست رابطہ ختم ہوگیا ہے، کامیابی پر سسٹم ملک بھر رائج کیا جائیگا
مزید پڑھ »
طالبان کا خواتین کو ملازمت دینے والی تمام این جی اوز کو بند کرنے کا اعلانطالبان کا خواتین کو ملازمت دینے والی تمام این جی اوز کو بند کرنے کا اعلان
مزید پڑھ »
کِسٹمز ڈیوٹی میں 27 فیصد اضافہ، فیس لیس اسیسمنٹ سسٹم کے مثبت نتائجفیس لیس اسیسمنٹ سسٹم کی بدولت دسمبر 2024 میں کسٹمز ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسوں کی وصولی میں 27 فیصد اضافہ ہوا۔
مزید پڑھ »
فیس لیس اسسمنٹ سسٹم سے کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکسز وصولی میں ریکارڈ اضافہدسمبر 2023 کے مقابلے میں دسمبر 2024 کے دوران کسٹمز ڈیوٹی میں 27 فیصد اضافہ ہوا، چیف کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ
مزید پڑھ »