وزیراعظم کا پولیو کے 60 کیسز پر تشویش کا اظہار، حکومت کیلئے چیلنج قرار دیدیا

Polio خبریں

وزیراعظم کا پولیو کے 60 کیسز پر تشویش کا اظہار، حکومت کیلئے چیلنج قرار دیدیا
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 46 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 53%

ہمارا عزم ہےکہ پولیو کے مرض کو پاکستان سے ختم کرکے دم لیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال پولیو کے 60 کیسز سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے حکومت کے لیے چیلنج قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان کے ساتھ پولیو کے خاتمے کی مہم میں شراکت داری پر بل گیٹس فاؤنڈیشن، عالمی ادارہ صحت اور سعودی عرب سمیت عالمی اداروں کے مشکور ہیں، پاکستان سمیت دیگر ممالک کی بھرپور معاونت کرنے پر سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مختار بھرتھ اور عائشہ رضا فاروق کی نگرانی میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پولیو کے خاتمے کی یہ جنگ ہم جیتیں گے، ماضی میں مشکلات کی وجہ سے پاکستان میں پولیو کے60 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو ہمارے لیے ایک چیلنج ہیں، یہ ہمارا عزم ہےکہ پولیو کے مرض کو پاکستان سے ختم کرکے دم لیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے 5 سال سے کم عمربچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا، یہ پولیو مہم 19 دسمبرتک جاری رہےگی۔

سول نافرمانی کی تحریک مؤخر نہیں ہو سکتی، حکومت کا رویہ نہ بدلہ تو مذاکرات ختم کر سکتے ہیں: شوکت یوسفزئی

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بجلی مہنگی ہونے سے فروخت میں 11 فیصد کمی، نیپرا پریشانبجلی مہنگی ہونے سے فروخت میں 11 فیصد کمی، نیپرا پریشاننیپرا اتھارٹی کا بجلی فروخت میں کمی پر شدید تشویش کا اظہار
مزید پڑھ »

بجلی مہنگی ہونے سے فروخت میں 11 فیصد کمی، نیپرا پریشانبجلی مہنگی ہونے سے فروخت میں 11 فیصد کمی، نیپرا پریشاننیپرا اتھارٹی کا بجلی فروخت میں کمی پر شدید تشویش کا اظہار
مزید پڑھ »

پاکستان کا سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر اظہار افسوسپاکستان کا سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر اظہار افسوسپاکستان کا افغانستان میں دہشت گرد گروپس کی بیرونی حمایت پر تشویش کا اظہار
مزید پڑھ »

پولیو کے مرض کو پاکستان کی سرحدوں سے باہر نکال کر دم لیں گے، شہباز شریفپولیو کے مرض کو پاکستان کی سرحدوں سے باہر نکال کر دم لیں گے، شہباز شریفوزیراعظم پاکستان نے انسداد پولیو مہم کی تقریب میں پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا
مزید پڑھ »

بلاول کے اظہار ناراضی کے باوجود حکومت کو کوئی خطرہ نہیںبلاول کے اظہار ناراضی کے باوجود حکومت کو کوئی خطرہ نہیںبلاول بھٹو کا نون لیگ اور شہباز حکومت کے کیخلاف حالیہ اظہار ناراضی اگرچہ شہ سرخیوں کا حصہ بنی لیکن یہ پیپلز پارٹی کی حمایت سے قائم حکومت کیلئے خطرہ نہیں: ذرائع
مزید پڑھ »

پاکستان اور سعودی عرب اقتصادی تعاون میں مزید مضبوطی کیلیے ملکر کام کر رہے ہیں، وزیراعظمپاکستان اور سعودی عرب اقتصادی تعاون میں مزید مضبوطی کیلیے ملکر کام کر رہے ہیں، وزیراعظموزیراعظم کا 2.8 ارب امریکی ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشتوں پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-21 07:06:57