پاکستان میری ٹائم اور بحری امور کو بہتر بنانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے ٹاسک فورس کی اہم سفارشات کی منظوری دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام سمیت میری ٹائم سیکٹر پر ٹاسک فورس کی اہم سفارشات کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق بحری امور کی بحالی اور انہیں بہتر بنانے کے لیے پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ ماہر قانون دان فروغ نسیم ایکٹ کا مسودہ تیار کریں گے، منظور ہونے والی سفارشات کے مطابق وزارت بحری امور اور کے پی ٹی تجاویز پیش کرکے قوانین میں ترمیم کے لیے کابیینہ سے منظوری لیں گے۔ وزیراعظم نے کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور
گوادر پورٹ اتھارٹی میں پروفیشنل چیف ایگزیکٹو آفیسرزکی تقرری اور نیشنل لاجسٹکس سیل کو پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے کاروباری ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کی۔ پی این ایس سی کے حصص کی آف لوڈنگ یا مکمل نجکاری پر تجاویز شامل ہیں، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی خریداروں کے بجائے پاکستان کے نجی شعبے کو پی ین ایس سی میں حصص کی پیشکش کی جائے گی۔ ٹاسک فورس کی سفارشات میں پی این ایس سی کو فوری طور پر اپنے بیڑے کو جدید جہازوں سے تبدیل کرنے اور بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔پاکستانی بندر گاہوں سے تجارت سے پاکستان ہرسال اربوں ڈالر کما سکے گا، بندرگاہوں پر اسکیننگ کی جدید مشینری کی جلد تنصیب یقینی بنائی جائے، وزیر اعظم کی ہدایت تجاویز میں شامل ہے کہ پی ین ایس سی کے 5 سالہ کاروباری منصوبے میں جامع بیڑے کی تجدید کا منصوبہ تیار کیا جائے گا، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے ساتھ کنٹینر جہازوں کی ملک میں تیاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ پی این ایس سی دیگر مرچنٹ شپنگ سیکٹرز میں داخل ہونے کے مواقع تلاش کرے گا۔ ابتدائی طور پر خوردنی تیل کی شپنگ، کنٹینرائزڈ شپنگ اور ایل پی جی شپنگ پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چینلز کی صفائی اور فنڈز کے لیے قومی ڈریجنگ پلان تیار کرنے اور ویسل ٹریفک منیجمنٹ سسٹم کی خریداری اور تعیناتی کو تیز کیا جائے گا جبکہ مقامی جہاز سازی کے منصوبوں کے لیے مشینری اور آلات پر ٹیکس کم کرنے کی سفارشات بھی منظور کی گئی
مری ٹائم بحر ی امور پورٹ اتھارٹی پی این ایس سی تجارت جہاز سازی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ پر مہم کی تفصیلات طلب کیںوزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے چلائی گئی عوامی آگاہی مہم کی تفصیلات طلب کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پیش آنے کے لیے سست اقدامات کے باعث یہ صورت حال بہت خطرناک ہے۔
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف دباؤ پر ٹیکس میں کمی کے لیے بل لایا جا سکتا ہےپراپرٹی سیکٹر کے کاروبار میں تیزی لانے کے لیے حکومت نے پراپرٹی پر ٹیکس کی شرح میں کمی پر غور شروع کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
کے پی کے حکومت نے پراچنار روڈ کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی پولیس فورس منظور کیخیبر پختونخوا حکومت نے پراچنار روڈ کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی پولیس فورس کی قائم کی منظوری دی ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کی آمدن میں کتنا اضافہ ہوا؟ سالانہ رپورٹ جاریملک کے ٹیلی کام سیکٹر نے مالی سال 24-2023 کے دوران مجموعی طور پر 956 ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی حاصل کی ہے
مزید پڑھ »
9 مئی سانحہ کے مجرمانوں کو رحم کی پٹیشنز منظورپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عملدرآمد کے دوران مجرمانوں نے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں۔
مزید پڑھ »
مجرموں نے رحم کی پٹیشنز دائر کیںسانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عمل درآمد کے دوران مجرموں نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں ۔
مزید پڑھ »