وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

سیاست خبریں

وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
انسانی اسمگلنگقانونی کارروائیہارڈ لائن
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 68 sec. here
  • 8 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 47%
  • Publisher: 53%

وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے ایف آئی اے کو انسانی سمگلنگ میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف لیے گئے اقدامات پر سراہا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں تمام انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ وہ نشان عبرت بنیں۔ وزیراعظم سے جاری بیان کے مطابق اپنی زیر صدارت ملک میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف لیے گئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے دوران شہباز شریف نے انسانی سمگلنگ میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف لیے گئے حالیہ اقدامات پر ایف آئی اے کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلروں کے سہولت کار سرکاری افسران کے خلاف حالیہ تادیبی کارروائیوں کا آغاز خوش آئند ہے، سہولت کاروں کے

خلاف تادیبی کاروائی کے بعد سخت تعزیری اقدامات بھی لیے جائیں، ملک میں تمام انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، تاکہ وہ نشان عبرت بنیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلروں کی جائدادوں اور اثاثوں کی ضبطگی کے لئے فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، اس مکروہ دھندے میں ملوث تمام افراد کے خلاف استغاثہ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے، استغاثہ کے لیے وزارت قانون و انصاف سے مشاورت کے بعد اعلیٰ ترین درجے کے وکلاء تعینات کیے جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دفتر خارجہ بیرون ملک سے انسانی سمگلنگ کا دھندہ چلانے والے پاکستانیوں کے لیے متعلقہ ممالک سے رابطہ کرے اور انکی پاکستان حوالگی کے حوالے سے جلد از جلد اقدامات اٹھائے، وزارت اطلاعات و نشریات، وزارت داخلہ کے تعاون سے عوام میں بیرون ملک نوکریوں کے لیے صرف قانونی راستے اختیار کرنے کی، آگاہی مہم چلائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں ایسے ٹیکنیکل ٹریننگ اداروں کی ترویج کی جائے جو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق سرٹیفائیڈ پیشہ ور افراد بیرون ملک مارکیٹ کو فراہم کرسکیں ، ہوائی اڈوں پر بیرون ملک جانے والے افراد کی سکریننگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں انسانی سمگلنگ کے خلاف لیے گئے اقدامات، سہولت کاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی پیشرفت اور انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے قانون سازی کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان انجینیئر امیر مقام اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

انسانی اسمگلنگ قانونی کارروائی ہارڈ لائن شہباز شریف ایف آئی اے

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وزیر اعظم نے انسانی سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ، رپورٹ طلبوزیر اعظم نے انسانی سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ، رپورٹ طلبوزیراعظم شہباز Sharif نے انسانی سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے گزشتہ ایک سال میں ہونے والے تمام واقعات کی رپورٹ طلب کی۔
مزید پڑھ »

وزیراعظم نے انسانی سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیاوزیراعظم نے انسانی سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیایونان میں کشتی الٹنے کے واقعات کے بعد وزیراعظم نے انسانی سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے اور ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھ »

وزیراعظم کی انسانی اسمگلروں کی سہولت کاری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایتوزیراعظم کی انسانی اسمگلروں کی سہولت کاری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایتوزیراعظم نے انسانی اسمگلروں کی سہولت کاری میں ملوث اہلکاروں کی نشان دہی اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی
مزید پڑھ »

وزیراعظم نے یونان کشتی حادثے اور انسانی اسمگلنگ پر اجلاس میں سخت فیصلے کیےوزیراعظم نے یونان کشتی حادثے اور انسانی اسمگلنگ پر اجلاس میں سخت فیصلے کیےوزیر اعظم شہباز شریف نے یونان میں کشتی الٹنے کے حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سست روی پر اظہار برائے ندامت کیا۔ انہوں نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائی میں سست روی پر ملوث افسران کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا۔
مزید پڑھ »

پرائم منسٹر نے انسانی تجارت کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دیاپرائم منسٹر نے انسانی تجارت کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دیاپرائم منسٹر شہباز شریف نے انسانی تجارت کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دیا اور یونان کے قریب کشتی کے تباہی واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت کو مقدمات پر رپورٹ جمع کرنے اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کا ہدایت دی۔
مزید پڑھ »

وزیراعظم نے بجلی چوری اور اووربلنگ کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دہ ٰ دیاوزیراعظم نے بجلی چوری اور اووربلنگ کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دہ ٰ دیاوزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس میں بجلی چوری کی روک تھام اور اووربلنگ کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے اسمارٹ میٹر کی تنصیب کو ترجیح دی ہے تاکہ بلنگ میں شفافیت آجائے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-21 18:33:53