وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان منگل کی رات ایک ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مولانا نے دینی مدارس کی رجسٹریشن والے معاملے پر وضاحت کی اور وزیراعظم کو مدارس رجسٹریشن بل صوبوں سے منظور کرنے کا وعدہ یاد دلایا۔
اپوزیشن جماعتوں کے اسد قیصر کی رہائش گاہ پر عشایاں کے بعد حکومت نے مولانا سے رابطہ کیا جس پر مولانا نے وزیراعظم کو ملاقات کی لیے مدعو کر لیا۔ ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات منگل کی رات کھانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ ملاقات میں مولانا نے دینی مدارس کی رجسٹریشن والا معاملہ اٹھایا اور وزیراعظم کو مدارس رجسٹریشن بل صوبوں سے منظور کرانے کا وعدہ یاد دلایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ لاہور جا رہے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب سے بل کی منظوری پر بات کریں گے۔ انہوں نے
یقین دہانی کرائی کہ وہ جمعیت علمائے اسلام اور پنجاب حکومت کا براہ راست رابطہ کروادیں گے۔ ذرائع کے مطابق، مولانا فضل الرحمان فاٹا اور جنوبی اضلاع کے معاملات پر پشاور میں جرگہ بلا رہے ہیں، دونوں رہنماؤں کے درمیان جرگہ کے حوالے سے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ بلوچستان، سندھ اور کے پی کے میں امن و امان کی صورتحال بھی زیربحث آئی
دینی مدارس رجسٹریشن مولانا فضل الرحمان وزیراعظم شہباز شریف ملاقات
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاک-بنگلادیش تعلقات میں بہتری: قونصل جنرل کی ملاقاتدبئی میں پاکستانی اور بنگلادیش کے قونصل جنرل نے ملاقات کی جس میں تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور قونصلر خدمات بہتر بنانے سمیت مختلف پیش رفتوں پر بات چیت کی گئی۔
مزید پڑھ »
پشاور اجلاس میں بیرسٹر گوہر کو بتادیا گیا کہ سیاسی معاملات پر بات چیت سیاستدانوں سے کریں، ذرائعبیرسٹر گوہر نے سیاسی معاملات پر بات کرنے کی کوشش کی،انہیں بتادیا گیا کہ سیاسی معاملات پر بات چیت سیاست دانوں سے کریں
مزید پڑھ »
مولانا فضل الرحمان نے پیکا ایکٹ ترمیمی پر حکومت اور صدر کو تنقید کا نشانہ بنایاجمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الیکٹرونک میڈیا کے حوالے بنائے گئے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے حوالے سے حکومت اور صدر مملکت آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ہمیں کچھ کہا جائے اور وہاں کچھ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے حوالے سے صدر مملکت سے بات کی تھی اور صدرنے کہا تھا کہ محسن نقوی سے بات کی، وہ اسلام اباد آئیں گے توصحافیوں کے ساتھ رابطہ ہو جائے گا۔
مزید پڑھ »
قطر میں مذاکرات کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر 'بہت جلد' اتفاق ہو سکتا ہےاسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر 'بہت جلد' اتفاق ہو سکتا ہے اور دوحہ میں فریقین کے درمیان بلواسطہ بات چیت 'حتمی مرحلے' میں داخل ہو گئی ہے۔
مزید پڑھ »
چائنہ اور پاکستان ملاقات میں مستقبل کے تعاون پر اتفاقچائنہ کے سفیر اور پاکستان کے ڈپٹی پرائم منسٹر نے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور CPEC 2.0 کی ترقی پر بات کی۔
مزید پڑھ »
شوبز انڈسٹری میں بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوتا ہے؟ نادیہ حسین کا انکشافاداکارہ نے شوبز انڈسٹری کے تاریک پہلوؤں اور ناجائز تعلقات پر کھل کر بات کی
مزید پڑھ »