وزیراعظم شہباز شریف نے ممتاز چینی آرٹسٹ ماسٹر یوآن شیکم سے ملاقات کی

سیاحت خبریں

وزیراعظم شہباز شریف نے ممتاز چینی آرٹسٹ ماسٹر یوآن شیکم سے ملاقات کی
POLITICSCHINAPAKISTAN
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 72 sec. here
  • 8 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 49%
  • Publisher: 53%

وزیراعظم شہباز شریف نے ممتاز چینی آرٹسٹ اور مجسمہ ساز ماسٹر یوآن شیکم سے ملاقات کی جس میں چیئرمین ماؤ زے تنگ کی بھتیجی مادام ماؤ شیاؤ چنگ بھی موجود تھیں۔

پرائم منسٹر ہاؤس پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ممتاز چینی آرٹسٹ و مجسمہ ساز ماسٹر یوآن شیکم (Yaun Xikum) نے ملاقات کی، جس میں چیئرمین ماؤ زے تنگ کی بھتیجی مادام ماؤ شیاؤ چنگ بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر ماسٹر یوآن کے بنائے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح اور چیئرمین ماؤ زے تنگ کے اسکلپچرز کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جو 25 دسمبر کو قائد اعظم اور 26 دسمبر کو ماؤ زے تنگ کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کی گئی ۔ وزیراعظم نے پاکستان آمد پر ماسٹر یوآن کو خوش آمدید کہا ۔

وزیراعظم نے قائد اعظم اور چیئرمین ماؤ کے شاندار اسکلپچرز بنانے پر ماسٹر یوآن کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ تقریب تاریخی ہے۔ دونوں لیڈرز کے اسکلپچرز ماسٹر یوآن کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کی قیادت کرتے ہوئے نئی اسلامی مملکت پاکستان کی بنیاد رکھی جب کہ جدید چین کی بنیاد رکھنے میں چئیرمین ماؤ کا کلیدی کردار تھا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین ماؤزے تنگ کی عزت و احترام ہر پاکستانی کے دل میں ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات کی بنیاد مشترکہ عزت و احترام اور بھروسے پر مبنی ہیں۔ چین اور پاکستان دونوں قدیم تاریخی ورثوں کے امین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال جون میں اپنے دورۂ چین کے دوران شیان میں ٹیرا کوٹا واریئرز میوزیم جانے کا اتفاق ہوا جو کہ انتہائی متاثر کن تاریخی ورثہ اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ پاکستان میں وادیٔ سندھ قدیم ترین تاریخ کا مسکن ہے، موہنجو دڑو اور ہڑپہ میں ہزاروں سال پرانی انسانی تاریخ پنہاں ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس سال چین کے وزیراعظم عزت مآب لی کی چیانگ کے پاکستان کے دورے سے دونوں ممالک کے مثالی تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔ پاکستان اور چین کی آل ۔ویدر اسٹریٹیجک پارٹنر شپ نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے لے کر دفاع اور دفاعی پیداوار و زراعت کے شعبوں میں تعاون میں مزید بہتری آ رہی ہے۔ پاکستان سے زراعت کے شعبے کے گریجویٹس کا پہلا بیج چینی زرعی یونیورسٹیوں میں تربیت اور تحقیق کی غرض سے جلد چین روانہ ہو گا

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

POLITICS CHINA PAKISTAN ARTS SCULPTURES

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، ماسٹر یوآن شیکم نے قائد اور چیئرمین ماؤ کے اسکلپچرز پیش کیںوزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، ماسٹر یوآن شیکم نے قائد اور چیئرمین ماؤ کے اسکلپچرز پیش کیںوزیراعظم شہباز شریف نے ممتاز چینی آرٹسٹ ماسٹر یوآن شیکم سے ملاقات کی، جس میں چیئرمین ماؤ زے تنگ کی بھتیجی مادام ماؤ شیاؤ چنگ بھی موجود تھیں۔
مزید پڑھ »

فضل الرحمان کی مدارس رجسٹریشن کی تجاویزپرمثبت پیشرفت، وزیراعظم کی معاملات جلد حل کرنے کی ہدایتفضل الرحمان کی مدارس رجسٹریشن کی تجاویزپرمثبت پیشرفت، وزیراعظم کی معاملات جلد حل کرنے کی ہدایتوزیراعظم نے اچھی نیت سے بات کی،انتہائی مثبت جواب دیا گیا، شاید پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ضرورت نہ پڑے: فضل الرحمان کی شہباز شریف سے ملاقات کے بعد گفتگو
مزید پڑھ »

وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے کہ کے پی سے آئے جتھے نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کیوزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے کہ کے پی سے آئے جتھے نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کیوزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے کہ کے پی سے آئے جتھے نے توڑ پھوڑ کی جس سے معیشت کو نقصان پہنچا، اس تماشا کو بیان نہیں کرسکتا۔
مزید پڑھ »

شہبازشریف کا لبنانی ہم منصب سے رابطہ،شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا میں تعاون کی درخواستشہبازشریف کا لبنانی ہم منصب سے رابطہ،شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا میں تعاون کی درخواستوزیراعظم شہباز شریف نے لبنان کےوزیراعظم سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، ذرائع
مزید پڑھ »

وزیراعظم شہباز شریف نے قاہرہ میں ترکی اور ایران کے صدر سے ملاقات کیوزیراعظم شہباز شریف نے قاہرہ میں ترکی اور ایران کے صدر سے ملاقات کیوزیراعظم شہباز شریف نے قاہرہ میں ڈی-ایٹ ممالک کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے، اقتصادی تعاون کو بڑھانے اور قومی مفاد کے بنیادی معاملات پر ایک دوسرے کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
مزید پڑھ »

بلوچستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعظموزیراعظم شہبا شریف سے صدر مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے بھی ملاقات کی
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 06:13:09