وزیراعظم نے چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو ترجیح دی، قرض کی رقم بڑھادی

Econmic خبریں

وزیراعظم نے چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو ترجیح دی، قرض کی رقم بڑھادی
CHOTAY CAROBARSmesLOAN
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 111 sec. here
  • 10 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 72%
  • Publisher: 53%

جائزہ اجلاس میں وزیراعظم نے چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کرنے پر زور دیا۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم کو 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری امور پر جائزہ اجلاس وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی صدارت میں آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم نے کاروبار کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ان کا تفصیلی سروے کرکے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو دی جانے والی سہولیات کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے

ترقی یافتہ ممالک کے ماڈلز کا اطلاق یقینی بنایا جائے اور چھوٹے پیمانے کے کاروبار میں خواتین انٹرپرینیورز کے لیے خصوصی پیکیج تشکیل دے کر جلد پیش کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں ایس ایم ایز معیشت کی ترقی میں کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔ پاکستان کی افرادی قوت کو کاروبار کی ترغیب دینے کے لیے حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولت دینے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے حکومتی وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت نوجوانوں اور خواتین انٹرپرینیورز کو اس قدر بااختیار بنانے کے لیے کوشاں ہے کہ وہ نہ صرف خود روزگار کمائیں بلکہ روزگار کے مزید مواقع پیدا کریں۔\ اجلاس میں وزیرِ اعظم کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ایم ایز کی ترقی و سہولت کے لیے حکومتی اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے بعد ایس ایم ایز کے لیے قرض کے فارم کو مزید آسان اور سادہ کردیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ایس ایم ایز اپنے کاروبار کی بہتری کے لیے قرض کی سہولت سے مستفید ہوسکیں۔ مزید برآں ایس ایم ایز کی درجہ بندی اس حوالے سے کی جارہی ہے کہ تمام چھوٹے اور متوسط پیمانے کے کاروبار حکومتی معاونت و سہولیات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں اور انہیں بروقت و آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی یقینی ہو۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ایس ایم ایز میں بہت چھوٹے پیمانے اور گھریلو خواتین کے چھوٹے کاروبار کی سہولت کے لیے ایک نئی کیٹیگری متعارف کروائی جائے گی جس میں ان کو قرض کے حصول میں آسانی سے لے کر کاروبار کی بہتری کے لیے حکومتی معاونت حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے تین بڑے شہروں میں ایس ایم ایز کے اعشاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ آئندہ چند ماہ میں پورے ملک میں موجود ایس ایم ایز کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی منصوبہ بندی کے لیے سروے کیا جائے گا۔ ایس ایم ایز کو معاونت کے حکومتی لائحہ عمل کے اہداف اور ان کی تکمیل کی مدت پر جامع بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سمیڈا رواں برس فروی تک ایس ایم ایز کے لیے فنانشل لٹریسی اور تربیتی پروگرام کا اجرا کرے گا۔ اس کے علاوہ ایس این ایز کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کروانے کے لیے بھی پروگرام کو رواں برس کے وسط تک حتمی شکل دے کر جاری کردیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت شزہ فاطمہ خواجہ، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز، ایس ایم ایز شعبے کے نمائندے اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

CHOTAY CAROBAR Smes LOAN SAMAJATI KHARID FINANCIAL LITERACY GOVERNMENT POLICY INVESTMENT OPPORTUNITIES

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

برطانوی وزیراعظم نے معاشی نشوونما کو ترجیح دینے کے لیے نگرانی تنظیموں کو ہدایت کیبرطانوی وزیراعظم نے معاشی نشوونما کو ترجیح دینے کے لیے نگرانی تنظیموں کو ہدایت کیبرطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے ملک کی نگرانی تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ معاشی نشوونما کو ترجیح دیں اور ایک کمزور معیشت کو زندہ کرنے کے لیے رکاوٹوں کو ہٹا دیں۔
مزید پڑھ »

ایران کے لیے 'پرشیا' کا استعمال بند کرنے کی کوششایران کے لیے 'پرشیا' کا استعمال بند کرنے کی کوشش1934 میں ایران نے بین الاقوامی سطح پر 'ایران' کے نام کو ترجیح دی شروع کی اور 'پرشیا' استعمال کو غیرضروری قرار دیا۔
مزید پڑھ »

وزیراعظم نے میری ٹائم سیکٹر پر ٹاسک فورس کی سفارشات منظور کیںوزیراعظم نے میری ٹائم سیکٹر پر ٹاسک فورس کی سفارشات منظور کیںپاکستان میری ٹائم اور بحری امور کو بہتر بنانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے ٹاسک فورس کی اہم سفارشات کی منظوری دی ہے۔
مزید پڑھ »

وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو مدرسوں کی رجسٹریشن ترمیمات پر یقین دلایاوزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو مدرسوں کی رجسٹریشن ترمیمات پر یقین دلایاوزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو مدرسوں کی رجسٹریشن بل میں ترمیمات کے لیے ضمانت دی ہے اور صوبائی وزیراعلما (آر اے) کے ساتھ گفتگو کو یقینی بنایا ہے
مزید پڑھ »

وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی، پی ٹی آئی سے آئندہ 12گھنٹوں میں مذاکرات متوقعوزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی، پی ٹی آئی سے آئندہ 12گھنٹوں میں مذاکرات متوقعوزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا
مزید پڑھ »

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلیے کمیٹی تشکیل دیدیوزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلیے کمیٹی تشکیل دیدیوزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-14 02:07:06