وزیراعظم شہباز شریف نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے فعال ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان اور چین کی عظیم دوستی کی ایک نمایاں مثال ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گوادر کا نیا بین الاقوامی ائیرپورٹ پاکستان اور چین کی عظیم دوستی کی نمایاں مثال ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے متعلق امور پراجلاس ہوا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گوادرمیں بین الاقوامی معیار اور جدید سہولیات سے آراستہ ائیرپورٹ تعمیر کرنے پر عظیم دوست چین کے شکر گزار ہیں۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے فعال ہونے سے علاقے میں خوشحالی آئے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو مصروف ٹرانزٹ پوائنٹ
بنانے کے حوالے سے قابل عمل حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ وزیراعظم نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور ملک خصوصاً صوبہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کے درمیان رابطہ سڑکوں کا نظام بہتر بنانے اور نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو نیوگوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آپریشنلائزیشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ نیو گوادر ائیرپورٹ رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا ائیرپورٹ ہے۔ گوادر ائیرپورٹ اے 380 طیاروں کو ہینڈل کرسکتا ہے جبکہ ائیرپورٹ سے 40 لاکھ مسافر سالانہ سفر کرسکیں گے۔ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے نیوگوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو ایرو ڈروم سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان کسٹمز نے بھی ائیر پورٹ کو نوٹیفائی کر دیا ہے۔ ائیرپورٹ پر پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی ، ائیر پورٹ سیکیوریٹی فورس، پاکستان کسٹمز، اینٹی نارکوٹکس فورس، وفاقی تحقیقاتی ادارے سمیت بارڈر ہیلتھ سروس کا عملہ تعینات کیا جا چکا ہے۔ بریفنگ کے مطابق پی آئی اے کے کراچی اور گوادر کے لیے موجودہ فلائٹ آپریشن کے دورانیے کو جلد ہفتے میں 3 بار کیا جائے گا۔ گوادر سے مسقط کے لیے پروازوں کا آغاز اگلے سال 10 جنوری سے ہوگا۔پاکستان کی نجی ائیرلائز، چین ، اومان اور متحدہ عرب امارات کی ائیرلائزسے گوادر سے ملکی اور بین الاقوامی فلائٹ آپریشنز شروع کرنے کے بارے میں بات چیت جاری ہے
NEWS PAKISTAN CHINA Gwadar Airport COOPERATION Economy Employment Security
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ 30 دسمبر کوooperational ہوگاوزیراعظم کی ہدایت پر نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو 30 دسمبر کوooperational کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، افتتاحی کمرشل پرواز قومی ائیرلائن چلائے گی۔
مزید پڑھ »
پارہ چنار میں امدادی سرگرمیوں کے لیے ہیلی کاپٹر مختصوزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن کا ہیلی کاپٹر پارا چنار میں ادویات کی فراہمی، مریضوں کی منتقلی اور دیگر امدادی سرگرمیوں کے لئے مختص کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
چشما ایٹمی پاور پلانٹ یونٹ-5 کی تعمیر کا آغازپاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا ایک ثبوت، چشما ایٹمی پاور پلانٹ یونٹ-5 کی تعمیر کا آغاز ہوا ہے۔
مزید پڑھ »
شہباز Sharif: پاکستان اور چین کی دوستی قومی استحکام کا ہدایتپرائم منیٹر شہباز Sharif نے پیر کو پاکستان اور چین کے درمیان ہمیشہ کے لیے استحکام کی شراکت کو قومی استحکام اور عالمی امن و ترقی کے لیے ایک نشانی قرار دیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد کے پرائم منیٹر ہاؤس میں قائد اعظم محمد علی جناح اور چین کے رہنما ماؤ Zedong کی مجسموں کی رونمائی کے موقع پر کہا کہ ہم CPEC سے لے کر ثقافتی تبادلے، تعلیم اور دفاعی پیداوار تک مختلف شعبوں میں ہماری اشتراکیت پر فخر کرتے ہیں۔
مزید پڑھ »
دمشق ہوائی اڈے پر پروازوں کی بحالی16 دن بعد دمشق انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت بحال ہو گئی ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستانی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف چین کا دورہ کرکے 8 روزہ سرکاری دورے کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہوں گیوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چین کا دورہ کرنے کی باضابطہ دعوت کے پیشینے میں چین کے نمایاں قائدین اور اہم حکومتی رہنماؤں سے ملاقات کرنے کی امکانیت یاد کی ہے۔
مزید پڑھ »