فیملی پنشن 10 سال تک محدود، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر جرمانہ اور فوجیوں کی پنشن کی شرح میں 50 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے
اسلام آ باد: وفاقی حکومت کے ملازمین کیلئے اہم خبر ہے کہ فنانس ڈویژن نے پے اینڈ پنشن کمیشن2020کی سفارش پر وفاقی ملازمین کے پنشن رولز میں تین اہم ترامیم کردی ہیں۔
آفس میمورنڈم کے مطابق شریک حیات کی وفات یا اہل نہ ہونے کی صورت میں باقی ماندہ اہل فیملی ممبرز کو پنشن کی مدت کو زیادہ سے زیادہ 10 سال تک محدود کردیاگیا، اگر متوفی پنشنر کا بچہ معذور ہو تو اسے تاحیات پنشن ملے گی، اہل بچے کی صورت میں عمومی فیملی پنشن 10 سال تک یا بچے کی عمر 21سال ہونے تک ملے گی۔ اسپیشل فیملی پنشن میں کی گئی ترمیم کے تحت پنشن وصول کرنے والی شریک حیات کی وفات یا اہل نہ رہنے کی صورت میں فیملی ممبرز کو 25سال تک پنشن ملے گی، اگر پنشنر کا بچہ یا بچی معذور ہو اتو یہ پنشن تاحیات ہو گی، آر مڈ فورسز اور سول آر مڈ فورسز کے تمام ر ینکس کیلئے پہلے سے موجودپنشنر کیلئے پنشن کی شرح میں 50 فیصد کا اضا فہ کیا گیا۔
یہ پنشن اہل وارثوں کو ٹر انسفر کی جاسکے گی، تیسری تر میم کے تحت رضاکارانہ ر یٹائر نٹ لینے والے ملازمین کو پینالٹی لگے گی، نئی تر میم کے مطابق اگر کوئی ملازم 25 سال سروس کے بعد رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ لے گا تو اسے پنشن میں کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا، پنشن کی کٹوتی 3 فیصد کی شرح سے ہوگی جس کا اطلاق ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے ہو گا۔ اس تاریخ سے 60سال کی عمر تک کی باقی رہ جانے والی سروس پر ماہانہ گراس پنشن پر 3 فیصد کٹوتی کی جا ئے گی، اس تخفیف کی بالائی حد 20 فیصد مقرر کی گئی...
ان ترامیم کا با ضابطہ نو ٹیفکیشن جا ری کردیاگیا ہے، تمام وزارتوں اور ڈویژنون کو ان ترامیم پر عملدرآ کیلئے او ایم بھیج دیاگیا ہے، ان ترامیم کا اطلاق فوری ہو گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے اسی رویے کا مظاہرہ کیا جیسی پیشگوئی کی گئی تھیجیل میں قید عمران خان کے ساتھ گنڈاپور کی رات دیر سے بات چیت ہوئی تھی جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کی ریلی ملتوی کردی گئی
مزید پڑھ »
عمران خان نے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بریت کی درخواست دائر کردینیب ترامیم فیصلے کے بعد 190ملین پاونڈ کا کیس بنتا ہی نہیں ہے، نیب ترامیم میں کابینہ کے تمام فیصلوں کو تحفظ حاصل ہے: وکیل عمران خان
مزید پڑھ »
نئی فردِ جرم پر ٹرمپ کا ردعمل؛ صدارتی الیکشن پر کیا اثرات پڑیں گےوفاقی خصوصی وکیل نے الیکشن دھاندلی کیس میں 36 صفحات پر مشتمل فرد جرم جاری کردی
مزید پڑھ »
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ؛ کیا پاکستان فائنل میں پہنچ سکتا ہے؟اہم سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستان نے 24 اہم پوائنٹس گنوا دیے ہیں
مزید پڑھ »
سلمان خان کو میوزک ویڈیو میں کیوں لیا؟ بشنوئی گینگ کی گلوکار اے پی ڈھلون کے گھر پر فائرنگاتوار کو کینیڈا کے شہر وینکوور میں پنجابی گلوکار اے پی ڈھلون کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئیں۔گلوکار بالکل محفوظ رہے۔
مزید پڑھ »
مصنوعی ذہات کے ذریعے قدیم رقعے پڑھنے کی تیاری18ویں صدی میں کھدائی کے دوران ملنے والے ایک ولا میں موزائک،مجسمے اور ان رقعوں سمیت دیگر اشیاء محفوظ حالت میں پائی گئیں
مزید پڑھ »