اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ سپریم کورٹ میں کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے کورونا سے متعلق اپنا جواب سپریم کورٹ
میں جمع کرا دیا۔ وفاقی حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے متفقہ فیصلے اور اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں۔
ملک بھر میں 83 مقامات پر کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی شناخت کے لیے 83 تھرمل سکینرز لگا دیے گئے ہیں اور تمام انٹرنیشنل ائر پورٹس پر اسپیشل کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ تفتان، چمن اور طور خم سرحد پر کراسنگ کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر کے 154 اضلاع میں مشتبہ مریضوں کے لیے قرنطینہ مراکز بھی قائم کر دیے ہیں۔ جواب میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں قرنطینہ کے لیے 300 بیڈز اور کنفرم مریضوں کے لیے اسپتالوں میں 154 بیڈز مختص ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کورونا وائرس از خود نوٹس؛ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا - ایکسپریس اردوکورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور عوام کے تحفظ کے لیے متفقہ فیصلے کیے گئے، وفاقی حکومت
مزید پڑھ »
پنجاب حکومت کا کورونا سے جاں بحق افراد کی امداد کا اعلانپنجاب حکومت کا کورونا سے جاں بحق افراد کی امداد کا اعلان FayyazUlHassanChohan PunjabGovernment CoronaVirus ReliefFunds pid_gov MoIB_Official PTIofficial GOPunjabPK
مزید پڑھ »
’چینی برآمد ہوئی بھی تھی یا نہیں؟‘: حکومت کا تحقیقات کا حکمپاکستان میں چینی بحران سے متعلق تحقیقات کرنے والے کمیشن کو کہا گیا ہے کہ وہ اس معاملے پر بھی تفتیش کرے کہ حکومت کی طرف سے چینی برآمد کرنے سے متعلق جو اجازت نامہ دیا گیا تھا اس پر عمل درآمد کرتے ہوئے کتنی چینی بیرون ممالک بھجوائی گئی۔
مزید پڑھ »
حکومت کا امدادی رقم کی تقسیم کا طریقہ بالکل غلط ہے، سراج الحق - ایکسپریس اردوحکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کےلئے اپوزیشن سے ملکر نیشنل ایکشن پلان بنائے، امیر جماعت اسلامی
مزید پڑھ »
کورونا کے خلاف جنگ حکومت کی نہیں بلکہ 22 کروڑ پاکستانیوں کی جنگ ہے، گورنر پنجابکورونا کے خلاف جنگ حکومت کی نہیں بلکہ 22 کروڑ پاکستانیوں کی جنگ ہے، گورنر پنجاب ChaudhryMohammadSarwar YasminRashid Pakistan CoronaVirus FightAgainstCOVID19 pid_gov MoIB_Official GOPunjabPK ChMSarwar Dr_YasminRashid
مزید پڑھ »