ونٹر پیکج کے تحت 3 ماہ کیلیے بجلی کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا امکان

پاکستان خبریں خبریں

ونٹر پیکج کے تحت 3 ماہ کیلیے بجلی کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا امکان
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 53%

پیکج کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط ہوگی، ذرائع

ذرائع کے مطابق ونٹر پیکج کے تحت صارفین کو ریلیف دے کر بجلی استعمال بڑھانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ پاور ڈویژن، وزارت خزانہ اور دیگر اداروں کی ونٹر پیکج کیلئے مشترکہ ورکنگ جاری ہے۔ و نٹر پیکج کے تحت 3 ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ پیکج کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط ہوگی۔ موسم سرما میں پیکج کے تحت قیمت میں کمی کیلئے تین مختلف تجاویز زیر غورہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تمام بجلی صارفین کو و نٹر پیکج کا حصہ بنانے اور پیکج کے لیے صرف صنعتی صارفین کو ریلیف دے کر کھپت بڑھانے کی تجویز بھی زیرغورہے۔ صنعتی صارفین تک پیکج محدود ہونے کی صورت میں 20 روپے تک کمی متوقع ہے۔ پیکج کے لیے دسمبر تا فروری 2025 تک 3 ماہ کے دورانیہ کی پہلی تجویز دی گئی ہے۔ دوسری تجویز کے تحت و نٹر پیکج کا دورانیہ دسمبر تا اپریل ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت ونٹر پیکج میں صنعتی صارفین کو ریلیف دینا ترجیح ہوگا۔ پیکج کیلئے وزارت خزانہ حکام کی آئی ایم ایف سے بات چیت بھی ہوئی۔ آئی ایم ایف حکام کی جانب سے بھیجے گئے سوالات پر باقاعدہ رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ پیداواری لاگت کو کم کرکے بجلی طلب میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے۔آئی ایم ایف سے اجازت کی صورت میں ونٹر پیکج کی درخواست نیپرا جائے گی۔ نیپرا سے منظوری کے بعد وفاقی کابینہ ونٹر پیکج کی حتمی منظوری دے گی۔express.

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکانپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکاناوگرا اپنی ورکنگ مکمل کر کےآئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کرے گا
مزید پڑھ »

ہفتہ وار، ماہانہ اور سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں پھر سے اضافہ، 12 اشیا مہنگیہفتہ وار، ماہانہ اور سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں پھر سے اضافہ، 12 اشیا مہنگی912 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 27اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا
مزید پڑھ »

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکانپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکانیکم نومبر سے اگلے پندرہ روز کے لیے 2 سے 3 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے
مزید پڑھ »

بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان، نیپرا میں سماعت جاریبجلی کی قیمت میں کمی کا امکان، نیپرا میں سماعت جاریذرائع کے مطابق صارفین کو نومبر کے بلوں میں کمی کا ریلیف ملے گا
مزید پڑھ »

رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں کمی آگئیرواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں کمی آگئیرواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 5.19 فیصد کمی آئی
مزید پڑھ »

حج پالیسی 2025 کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیںحج پالیسی 2025 کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیںقربانی کی رقم 55 ہزار روپے حج اخراجات پیکج کے علاوہ دینا ہوں گے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-22 23:12:54