امریکا، برطانیہ، نیوزی لینڈ، بھارت اور دیگر متعدد ممالک میں ونڈوز ورک اسٹیشنز پر اسکرین آف ڈیتھ ایرر کی وجہ سے سسٹمز آف لائن ہوگئے۔
دنیا کے متعدد ممالک میں بینکوں، فضائی کمپنیوں، ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں، ٹیلی ویژن اور ریڈیو نشریات اور سپر مارکیٹس کے سسٹمز مائیکرو سافٹ کے ونڈوز ورک اسٹیشنز میں ہونے والی ایک خامی کے نتیجے میں آف لائن ہوگئے۔
برطانیہ میں اسکائی نیوز چینل 19 جولائی کی صبح آف ائیر ہوگیا جبکہ آسٹریلیا کے میلبرن ائیرپورٹ کی جانب سے ایکس پر بیان جاری کیا گیا کہ عالمی ٹیکنالوجی مسئلے کے باعث کچھ فضائی کمپنیوں کا چیک ان کا طریقہ کار متاثر ہوا ہے تو مسافروں کو چیک ان کرنے میں کچھ تاخیر ہو سکتی ہے۔ امریکا، آسٹریلیا اور کئی ممالک میں مائیکرو سافٹ کے سسٹم میں آنے والی اس خامی کے باعث پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔برطانیہ کےایڈنبرا ائیرپورٹ پر خودکار بورڈنگ پاس اسکینرز غیرفعال ہونے کے باعث مسافروں کی مینوئل چیکنگ کی جا رہی ہے۔بھارتی دارالحکومت نئی دلی اور ممبئی ائیرپورٹ پر بھی پروازوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ایک سال میں تھریڈز استعمال کرنے والے افراد کی تعداد ساڑھے 17 کروڑ سے زائد ہوگئیایک سال کے دوران تھریڈز کے صارفین کی تعداد میں مستحکم انداز سے اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھ »
قازقستان: وزیراعظم شہباز شریف کی ترک اور آذربائیجانی صدور کے ہمراہ سہ فریقی اجلاس میں شرکتوزیر اعظم کی اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں سہ فریقی ادارہ جاتی مکینزم کے قیام کی تجویز اور ثقافت، سیاحت سمیت سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر زور
مزید پڑھ »
بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری، ایک یونٹ 48.84 روپے تک پہنچ گیابنیادی ٹیرف میں 7.12روپے تک اضافہ، ماہانہ200 یونٹ والےگھریلو صارفین 3 ماہ کے لیے مستثنٰی
مزید پڑھ »
واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلیے نیا انٹرفیس متعارف کرانے کا فیصلہواٹس ایپ کے تازہ ترین فیچر میں صارفین ایک نیا کالنگ اسکرین انٹرفیس دیکھ سکیں گے
مزید پڑھ »
بھارت؛ ہندو دیوتا کے جشن میں بھگدڑ سے 23 خواتین سمیت 87 افراد ہلاکمتعدد زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے
مزید پڑھ »
ترکیہ میں دوران امتحان اے آئی ٹیکنالوجی سے نقل کرنے والا طالب علم پکڑا گیایہ کیس ترکیہ میں کسی بھی یونیورسٹی کے داخلے کے امتحان میں اے آئی ٹیکنالوجی سے نقل کا پہلا کیس ہے
مزید پڑھ »