وکلا کی تعداد میں اضافہ، معیار گررہاہے، چیف جسٹس

پاکستان خبریں خبریں

وکلا کی تعداد میں اضافہ، معیار گررہاہے، چیف جسٹس
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 SAMAATV
  • ⏱ Reading Time:
  • 40 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 51%

ملتان ہائیکورٹ بار میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ماضی میں عدالت میں بدمزدگی کا تصور نہیں کیا جا سکتا تھا، ملک میں وکلا کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے مگر دوسری جانب معیار گرتا جارہا ہے

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ملک میں وکلا کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے مگر دوسری جانب معیار گرتا جارہا ہے۔

ملتان ہائیکورٹ بار میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ماضی میں عدالت میں بدمزدگی کا تصور نہیں کیا جا سکتا تھا۔ جج صاحبان کے پاس کم کیسز ہوتے تھے۔ اس لیے وکلا کو شکوہ نہیں ہوتا تھا کہ جج نے تسلی سے بات نہیں سنی۔ اب کیسز کی بھرمار کی وجہ سے ججز وکلا کو تسلی سے نہیں سن پاتے۔ ججز کی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ فیصلے کرسکیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ 1981 میں ہائیکورٹ کے ملتان بنچ میں بطور وکیل پیش ہوا۔ یہاں استاد اور شاگرد کا رشتہ تھا۔ سب بہت احترام کرتے تھے۔ سوچنے کی بات ہے کہ آج حالات وہ نہیں رہے۔ وکلا کی تعداد تو بڑھ رہی ہے لیکن معیارکم ہو رہا ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنا ماضی یاد کرتے ہوئے کہا کہ ملتان بنچ سے کئی یادیں وابستہ ہیں۔ زندگی کے کئی سال ملتان میں گزارے۔ کوئی اپنے گھر آئے تو وہ مہمان نہیں ہوتا۔ اس لیے میں ملتان میں مہمان نہیں ہوں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

SAMAATV /  🏆 22. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

آرمی چیف کی ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی مشروط منظوریآرمی چیف کی ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی مشروط منظوریآرمی چیف کی ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی تعداد سے متعلق حیرت انگیز انکشافاڈیالہ جیل میں قیدیوں کی تعداد سے متعلق حیرت انگیز انکشافاڈیالہ جیل کے قیدی خادم حسین کی طبی سہولتوں کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران جیل میں قیدیوں کی تعداد کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف ہوا۔
مزید پڑھ »

امریکا کی جانب سے ہانگ کانگ مظاہروں کی حمایت،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرگئیںامریکا کی جانب سے ہانگ کانگ مظاہروں کی حمایت،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرگئیںکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا کی جانب سے ہانگ کانگ میں جاری مظاہروں کی حمایت نے
مزید پڑھ »

سندھ میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15058 ہوگئیسندھ میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15058 ہوگئیسندھ میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15058 ہوگئی Pakistan Sindh DengueFever Patients Hospitals SindhCMHouse
مزید پڑھ »

سپریم کورٹ: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیعسپریم کورٹ: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-02 18:31:00