18 اگست کی ویڈیو چین کے شہر چینگ دو کے ایک شہری کی جانب سے بنائی گئی
چین میں آسمان پر ایک ساتھ دو تین نہیں بلکہ 7 سورج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے لیکن اس معاملے کی حقیقت کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر چین کے شہر چینگ دو کی ایک ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں آسمان پر ایک ساتھ 7 سورج دیکھے جا سکتے ہیں تاہم ماہرین نے اسے ایک سادہ سا عدسی دھوکا قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جس میں ایک ساتھ 7 سورج کو آسمان پر دیکھا گیا، شہری نے عدسے کی مدد سے مختلف اینگلز سے سورج کی ویڈیو بنائی اور ادھر سے گزرنے والے بھی یہ منظر دیکھ کر اپنے کیمروں میں محفوظ کرتے رہے۔
سی شوان سوسائٹی فار ایسٹرو نومی امیچر کے نائب صدر زینگ ینگ کے یہ منظر ایک عام سا عدسی فریب ہے جو مختلف لیئرز والے شیشے پر روشنی کے انعکاس کی وجہ سے ہوتا ہے، اس میں شیشے کی ہر لیئر ایک اضافی لیئر بناتی ہے، بعض اوقات ایک ہی شیشے سے بھی ورچوئل تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں تاہم اس بات کا انحصار ویو کے اینگل پر ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں ایک ہی قطار میں آگے پیچھے نظر آنے والے متعدد سورج مدہم ہوتے نظر آ رہے ہیں، یہ سب روشنی کے انعکاس اور انعطاف کی خصوصیات کی وجہ سے ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ناسا کا خلاء میں لیزر کمیونیکیشن کا کامیاب تجربہتجربہ میں 4 کے ویڈیو فوٹیج آسمان میں موجود ہوائی جہاز سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن اور بیک پر نشر کی گئی ہے
مزید پڑھ »
اسٹیل مل کی بحالی کیلئے مدد کو تیار ہیں، روسی قونصل جنرل کی پیشکشحکومت اور انتظامیہ کی جانب سے سنجیدگی کی ضرورت ہے، پاکستان پہلا ملک ہے جس کے ساتھ روس نے ڈپلومیٹک ویزا پر تعاون کیا: روسی قونصل جنرل
مزید پڑھ »
مانچسٹر ایئرپورٹ کی وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟پولیس کے مطابق گزشتہ رات پیش آنے والے اس واقعے کے بعد کم از کم ایک پولیس اہلکار کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے جس کی ویڈیوز ائیر پورٹ پر عینی شاہدین اور متاثرین کے خاندان کی جانب سے فلمائی گئی تھیں۔
مزید پڑھ »
عامرلیاقت کی بیوہ دانیہ نے دوسری شادی کرلی، شوہر بھی سامنے آگیامجھے ایک محرم کی ضرورت تھی، مجھے ایک ایسے مرد کی ضرورت تھی جو ہر جگہ میرا ساتھ دے سکے: دانیہ شاہ کا ویڈیو بیان وائرل
مزید پڑھ »
اقتدار کی منتقلی بنگلادیش کے آئین کے مطابق ہونی چاہیے: امریکابنگلا دیش کی صورتحال پر برطانیہ کی جانب سے اظہار تشویش کیا گیا ہے
مزید پڑھ »
ایشوریا کو دیکھ کر امیتابھ کی آنکھیں چمک اٹھتی ہیں وہ انہیں بیٹی سمجھتے ہیں: جیا بچن کا انٹرویو وائرلبھارتی میڈیا پر علیحدگی کی خبروں کے باوجود نا صرف ابھیشیک اور ایشوریا خاموش ہیں بلکہ بچن خاندان نے بھی اس معاملے پر کسی قسم کی لب کشائی نہیں کی ہے
مزید پڑھ »