ٹانک میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی، وزیرِاعظم کا فورسز کو خراج تحسین مکمل تفصیل جانیے:
اسلام آباد: وزیرِاعظم نے ٹانک میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، عمران خان نے شہید کرنل مجیب الرحمان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا پوری قوم افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کی معترف ہے، سیکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیوں کے باعث دہشتگردی کا خاتمہ ہوا، سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت ہی امن کی شمع روشن ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹانک میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا۔ گھیراؤ میں آنے پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کرنل مجیب الرحمان شہید ہوگئے۔
سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے جانے والے دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود اور مواصلاتی آلات قبضے میں لے لیے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 46 سالہ شہید کرنل مجیب الرحمان کا تعلق استور کے علاقے بونجی سے تھا۔ انہوں نے سوگوران میں ایک بیوہ، 3 بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ٹانک میں 2 دہشت گرد ہلاک، کرنل مجیب شہیدڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ پاک فوج کے کرنل مجیب الرحمان شہید ہوگئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک کے قریب سیکیورٹی فورسز کی
مزید پڑھ »
لاہور میں 4افراد کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درجمقدمے میں کونسی دفعات لگائی گئیں ہیں؟ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
جو مزہ ساتھ دینے میں ہے وہ مقابل کھڑے ہونے میں ہرگز نہیں'۔نعروں سے کام چلتا ہوتا تو شائد ہم دنیا فتح کر چکے ہوتے، دھرنے حکومتی تختے الٹ چکے ہوتے، اس وقت اگر ضرورت ہے تو۔ ۔ ۔ ' عورت مارچ سے قبل ہی خاتون پروفیسر نے اصل بات واضح کردی
مزید پڑھ »
عالمی منڈی میں خام تیل سستا،برطانیہ میں قیمت ڈھائی سال کی کم ترین سطح پرآگئیلندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی حد تک کمی ہوئی ہے۔
مزید پڑھ »
پنجاب میں نوٹوں کی بارش، چند منٹ میں لوگوں نے دس لاکھ روپے جمع کرلیےپنجاب میں نوٹوں کی بارش، چند منٹ میں لوگوں نے دس لاکھ روپے جمع کرلیے ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »