بلغراد: (ویب ڈیسک) ٹینس کی دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے گزشتہ ہفتے ایڈریا ٹور میں شرکت کی تھی، اس موقع پر ایس او پیز کو نظر انداز کرتے ہوئے کروشیا کے سٹیڈیمز کو تماشائیوں سے بھر دیا گیا تھا۔
جوکووچ نے اپنے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ بلغراد واپس لوٹنے پر میرے اور اہلیہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تاہم ہمارے بچے اس سے متاثر نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ کسی کی صحت کی صورتحال پیچیدہ نہیں ہوگی اور سب صحتیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے اپنی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتایا کہ میں آئندہ روزہ روز تک قرنطینہ میں رہوں گا اور پانچ روز میں دوبارہ ٹیسٹ کراؤں گا۔
جوکووچ نے مزید کہا کہ ہمارے ٹینس ٹورنامنٹ کا مقصد پورے خطے میں یکجہتی اور ہمدردی کا پیغام بانٹنا تھا۔ ہم نے جو کچھ بھی کیا وہ سچے دل اور خلوص نیت سے کیا۔ اس ٹور کا انعقاد اس لیے بھی کیا گیا تاکہ ابھرتے ہوئے ٹینس کھلاڑیوں کو مقابلوں تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دی جا سکے۔ ادھر خبریں ہیں کہ گرگور ڈیمیٹروو، بورنا کارک اور وکٹر ٹروکی کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں، جنہوں نے گزشتہ ہفتے کے ایونٹس میں کھیلے گئے فٹبال اور باسکٹ بال کے میچز میں شرکت کی تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ٹینس سٹار نوواک جوکووچ میں بھی کورونا وائرس میں مبتلابلغراد: (ویب ڈیسک) ٹینس کی دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
مزید پڑھ »
ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ بھی کورونا کا شکار -ٹنیس کے عالمی نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ بھی کورونا کے وار سے نہ بچ سکے۔ جوکووچ نے سوشل میڈیا پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اہلیہ جیلینا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔ مداحواں کے نام پیغام میں جوکووچ نے کہا کہ وہ بلغراد میں …
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: پنجاب میں مزید 1204 افراد میں کورونا کی تشخیص اور 28 ہلاکتیں - BBC Urduدنیا بھر میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 88 لاکھ سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 65 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ جبکہ اموات کی کُل تعداد 3587 ہے۔ برازیل، میکسیکو اور انڈیا کے بعد پاکستان ایسا ملک ہے جہاں اموات اور متاثرین کی تعداد کی شرح میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان متاثرین کی عالمی فہرست میں 14ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستان میں آن لائن گراسریز ڈیلیوری کی تلاش میں 300فیصد اضافہ - ایکسپریس اردوپاکستان میں آن لائن گراسریز ڈیلیوری کی تلاش میں 300فیصد اضافہ -
مزید پڑھ »
کورونا وائرس ، پاکستان میں کیسز اور اموات میں کمی ہونا شروع ہو گئیاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کورونا وائرس کے وار تیزی کے ساتھ جاری ہیں اور گزشتہ چویبس گھنٹوں میں مزید 89 افراد دم توڑ گئے ہیں جبکہ 4 ہزار
مزید پڑھ »