اس میں ایسی کیا خاص بات ہے؟ اتنا زیادہ مہنگا ہونے کے باوجود کیلا کس نے خرید لیا؟
عام طور پر دنیا بھر میں مہنگے سے مہنگا کیلا بھی 100 سے 250 روپے کے درمیان فروخت ہوتا ہے، تاہم امریکا کے ایک آرٹ میوزیم میں ایک کیلا ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فروخت کے لیے پیش کیے گئے دونوں کیلے ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر کے عوض فروخت ہوئے یعنی ہر کیلا پاکستانی 2 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد کی رقم میں فروخت ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ میامی بیچ کے مذکورہ آرٹ میوزیم میں 3 کیلوں کے سیٹ کا واحد کیلا تاحال موجود ہے اور منتظمین کو امید ہے کہ بچ جانے والا کیلا بھی ایک لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 2 کروڑ روپے کے قریب تک فروخت ہوجائے گا۔
اگرچہ رپورٹ میں کیلوں کو خریدنے کی رقم اور ٹیپ کے اخراجات نہیں بتائے گئے، تاہم بتایا گیا کہ فروخت کے لیے پیش کیے گئے کیلوں کو مقامی پھل فروش کی دکان سے خریدا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اٹلی کے ماہر نے ابتدائی طور پر آرٹ میوزیم میں کانسی اور اسٹیل سمیت دیگر چیزوں سے تیار کردہ کیلوں کو پیش کرنے سے متعلق بھی سوچا، تاہم وہ اپنے ہی خیال پر عمل نہ کر سکے اور انہوں نے مصنوعی کیلے کے بجائے اصلی کیلے کو آرٹ میں پیش کیا۔اٹلی کے ماہر آرٹسٹ نے میامی بیچ کے پھل فروش کے دکان سے 3 تازہ کیلے خرید کر انہیں ٹیپ سے چپکا کر دیوار پر آویزاں کردیا اور آرٹ کے شوقین افراد نے 3 میں سے 2 کیلے خرید...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
30 سال میں ہماری آبادی دگنی ہو جائے گی، علما سے مدد کی اپیلقومی اسمبلی اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آیندہ 30 برسوں میں ہماری آبادی بڑھ کر دگنی ہو جائے گی۔
مزید پڑھ »
ایران کی امریکا سے مذاکرات کی مشروط آمادگیتازہ ترین۔۔۔ بڑی خبر آگئی۔۔۔ تفصیلات جانیئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
کولیسٹرول کے بر وقت علاج سے دل کے عارضہ سے محفوظ رہا جا سکتا ہے، ماہرینکولیسٹرول کے بر وقت علاج سے دل کے عارضہ سے محفوظ رہا جا سکتا ہے، ماہرین Cholesterol Treatment Heart Diseases
مزید پڑھ »
ترکی سے مزید 56 پاکستانی بے دخل، سعودی عرب سے بھی 9 پاکستانی ڈی پورٹترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، مزید 56 غیر قانونی مقیم پاکستانی ترکی سے بے دخل کر دیے گئے۔
مزید پڑھ »