آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں 9 جون کو میگا ایونٹ کے سب سے بڑے میچ پاک بھارت ٹاکرے کی امریکا میں میزبانی کرنے والے اسٹیڈیم کا افتتاح ہو گیا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے۔ میگا ایونٹ کا سب سے بڑا میچ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو نیویارک مین شیڈول ہے جس کی میزبانی کرنے والے ناسا کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے گزشتہ روز نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایتھلیٹ یوسین بولٹ اور لیجنڈ کرکٹرز اسٹیڈیم کی پہلی جھلک دیکھنے گراؤنڈ پہنچے۔ جن میں پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک، انگلینڈ کے لیام پلنکٹ، ویسٹ انڈیز کے سر کرٹلی ایمبروز، یو ایس اے ٹیم کے کورے اینڈرسن اور موناک پٹیل بھی شامل تھے۔اسٹیڈیم آنے والی کھیلوں کی لیجنڈ شخصیات نے بیٹ پر دستخط کیے اور اس دستخط شدہ یادگاری بیٹ کو ٹورنامنٹ کے دوران گراؤنڈ پر نمائش کے لیے رکھا جائے...
اس موقع پر سابق کرکٹرز، ایتھلیٹس نے اظہار خیال بھی کیا۔ سابق قومی کپتان شعیب ملک نے کہا کہ محض 90 روز میں اسٹیڈیم تعمیر کرنا حیران کن ہے۔ اس اسٹیڈیم میں شائقین کی بہترین سہولیات موجود ہیں۔ اسٹیڈیم کے افتتاح کی ویڈیو آئی سی سی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے جس کو شائقین کرکٹ سراہ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ نیویارک کا نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم، پاک بھارت میچ سمیت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 8 میچز کی میزبانی کرے گا۔کیا پاکستان اور انگلینڈ وارم اپ میچز نہیں کھیل پائیں گے؟
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلانبھارت نے آئندہ ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت سامنے آ گئینیویارک (ویب ڈیسک) حال ہی میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے میچز کے ٹکٹس سے متعلق دلچسپ خبر سامنے آئی ہے۔واضح رہے پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو امریکی ریاست نیور یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے جا رہا ہے،جبکہ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 ہزار شائقین کی گنجائش والے سٹیڈیم کے گزشتہ ٹکٹس کی قیمت 6...
مزید پڑھ »
ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرے کی پچ لگانے کا آغازٹی 20 ورلڈ کپ میں آئندہ ماہ 9 جون کو ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا امریکا کے شہر نیویارک میں ہوگا جس کی پچ تیاری شروع کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھ »
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کیلیے امپائرز اور میچ ریفریز کا اعلانانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے یکم جون سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے امپائرز ااور میچ ریفریز کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
ویڈیو: ’’آٹو رکشا‘‘ میں شعیب اختر نے کی ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائیسابق قومی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کرائی۔
مزید پڑھ »
’پاک بھارت ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نہیں پہنچیں گی‘، پیشگوئیسابق کرکٹر نے آئندہ ماہ شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی فائنل فور ٹیموں سے پاکستان اور بھارت دونوں کو ہی باہر کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »