بھارت کے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی
— فوٹو: اے ایف پی۔
ویسٹ انڈیز میں اینٹیگا،نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیشی کپتان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور ویرات کوہلی نے کیا تاہم پہلی وکٹ 39 کے مجموعی اسکور پر گری اور کپتان روہت 23 رنز بنا آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ویرات کوہلی 37 اور سوریا کمار یادیو 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
ہاردک پانڈیا کی جارحانہ اننگز کی بدولت بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ ہاردک پانڈیا نے 27 گیندوں پر پورے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ رشبھ پنت نے 36 اور شیوم ڈوبے نے 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم کے بیٹرز اچھا نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔
کپتان نجم الحسین شنٹو نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تاہم مقررہ 20 اوورز میں بنگلادیشی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا سکی اور اسے 50 رنز سے شکست ہوئی۔ بھارت کی جانب سے کلدیب یادیو نے 3، ارشدیپ سنگھ اور بمرا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ہاردک پانڈیا بہترین کارکردگی پرپلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ سپر 8 مرحلے میں بھارت کی مسلسل دوسری کامیابی ہے اور وہ گروپ میں پہلی پوزیشن پرہے، اس سے قبل بھارت نے افغانستان کو شکست دی تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ وارم اپ میچ : بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرا دیانیو یارک : آئی سی سی ٹی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کے وارم اپ میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 60رنز سے شکست دے دی۔
مزید پڑھ »
امریکا نے بنگلادیش کیخلاف ٹی 20 سیریز میں برتری حاصل کرلیامریکا نے دوسرے ٹی 20 میں بنگلادیش کو 6 رنز سے شکست دے کر دو صفر سے برتری حاصل کرلی
مزید پڑھ »
ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے یوگنڈا کو 134 رنز سے شکست دے دیآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 18ویں میچ میں عقیل حسین کی تباہ کن بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے یوگنڈا کو 134 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
مزید پڑھ »
سپر ایٹ مرحلہ: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دے دیانگلینڈ کی ٹیم 164 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا سکی
مزید پڑھ »
ٹی 20 ورلڈ کپ: کینیڈا نے آئرلینڈ کو شکست دے دیآئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی۔
مزید پڑھ »
ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے شکست دے دیٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے شکست دے دی
مزید پڑھ »