آئندہ ماہ یکم جون سے شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سنسنی خیز لمحات شروع ہونے میں صرف 30 روز باقی رہ گئے ہیں۔ میگا ایونٹ کے لیے دنیا کی کئی ٹیموں کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بھی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
سابق کپتان رکی پونٹنگ اور سابق آسٹریلوی کرکٹرز گلین میک گرا، مائیکل ہسی، میتھیو ہیڈن، ایڈم گلکرسٹ، اسٹیورٹ کلارک اور مائیکل کلارک نے اینڈریو سائمنڈز کے بچوں کے ہمراہ اسکواڈ کا اعلان کیا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں کینگرو ٹیم کی قیادت آل راؤنڈرمچل مارش کریں گے جب کہ پیٹ کمنز، گلین میکسویل، ڈیوڈ وارنر، ٹم ڈیوڈ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ اسٹیو اسمتھ اور جیک فریزر جگہ بنانے میں ناکام رہے۔مچل مارش ، پیٹ کمنز، گلین میکسویل، ڈیوڈ وارنر، ٹم ڈیوڈ، آشٹن اگر، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، میتھیو ویڈ اور ایڈم زمپا۔
واضح ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ میگا ایونٹ پہلی بار امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں یکم جون سے شروع ہو رہا ہے۔ اب تک دفاعی چیمپئن انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان کرکٹ بورڈز نے اپنے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔آئی سی سی نے ابتدائی اسکواڈ کے لیے آج کی تاریخ دی ہے جب کہ حتمی اسکواڈ کی ڈیڈ لائن 25 مئی تک ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: وقار یونس کن کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا؟قومی ٹیم کے سابق کپتان و کوچ وقار یونس نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے قومی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز کے نام بتادیے۔
مزید پڑھ »
ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ بورڈ کا منفرد انداز سب کو بھا گیا، ویڈیو وائرلنیوزی لینڈ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا لیکن اس کے لیے انتہائی منفرد طریقہ اختیار کیا گیا۔
مزید پڑھ »
ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلانبھارت نے آئندہ ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
ٹی 20 ورلڈ کپ، محمد عامر کس سابق کرکٹر کے اسکواڈ میں شامل نہیں؟آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہونے میں 30 روز باقی ہیں مگر ایک سابق کرکٹر نے سینیئر بولر محمد عامر کو اپنے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا ہے۔
مزید پڑھ »
ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ ٹیم کن کھلاڑیوں پر مشتمل؟ اسکواڈ کا اعلانجنوبی افریقہ نے اگلے ماہ ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے کوئنٹن ڈی کاک کی واپسی ہوئی ہے۔
مزید پڑھ »
ٹی 20 ورلڈ کپ: وقار یونس نے اپنا اسکواڈ بتا دیاقومی ٹیم کے سابق کپتان و کوچ وقار یونس نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے قومی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز کے نام بتا دیے۔ گزشتہ روز کمنٹری کے دوران وقار یونس سے پوچھا گیا کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے کن کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں شامل کریں گے۔انہوں نے اپنی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، فخر زمان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان خان، اعظم خان (وکٹ کیپر)، افتخار...
مزید پڑھ »