نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 ٹی ٹوئنتی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے جو دونوں ٹیموں کے درمیان دسویں سیریز ہوگی۔
رواں برس آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ چکی ہے جو دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی دسویں سیریز ہو گی۔
گرین شرٹس اور بلیک کیپس کے درمیان اب تک 9 سیریز کھیلی گئی ہیں۔ ان میں سے 4 نیوزی لینڈ اور 3 پاکستان نے جیتیں جب کہ دو سیریز ڈرا رہیں۔ قومی ٹیم نے کیویز کیخلاف آخری سیریز 2018 میں جیتی تھی جب سرفراز احمد کی قیادت میں شاہینوں نے کلین سوئپ کیا تھا۔ سال 2021 میں نیوزی لینڈ فاتح رہی اور 2023 میں پاکستان آکر کیویز نے سیریز دو، 2 سے برابر کھیلی جب کہ آخری سیریز رواں سال جنوری میں نیوزی لینڈ میں ہوئی تھی جس میں شاہین شاہ کی قیادت میں شاہینوں کو چار ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان پہنچنے والی نیوزی لینڈ ٹیم آئی پی ایل، کاؤنٹی کرکٹ اور دیگر وجوہات کی بنا پر اپنے اسٹار کھلاڑیوں سے محروم ہے۔دوسری جانب پاکستان کا اسکواڈ تگڑا، ہوم کنڈیشنز کا ایڈوانٹیج اور حریف نسبتاً کمزور ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنے کا 6 سالہ قحط ختم کرتا ہے یا نہیں، اس کا پتہ آئندہ ہفتے شروع ہونے والی سیریز کے نتائج سے پتہ چلے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عماد وسیم کو نیوزی لینڈ سیریز میں بھی نظر انداز کیے جانے کا امکاننیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے عماد وسیم کو نظر انداز کرکے نوجوان کرکٹر عثمان خان کو تربیتی کیمپ میں بلائے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھ »
رمیز راجہ کے محمد عامر سے متعلق بیان پر سلیکشن کمیٹی کا ردعمللاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچز کی ٹی 20 سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا
مزید پڑھ »
کاکول ٹریننگ کیمپ پر کرکٹرز نے کیا کہا؟ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور دیگر سیریز کی تیاریوں کے لیے کاکول میں لگایا گیا فٹنس کیمپ اختتام پذیر ہوگیا قومی کرکٹرز نے اس سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔
مزید پڑھ »
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہوگی؟پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کے میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل، لاہور میں 25 اور 27 اپریل کو کھیلے جائیں گے
مزید پڑھ »
ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلانپاکستان ٹیم میں 5 کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے، سیریز میں 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھ »
پاک نیوزی لینڈ سیریز: قومی ٹیم کے اعلان پر محمد حفیظ کا ردعملپاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کے اعلان پر سابق کپتان محمد حفیظ کا ردعمل آگیا۔
مزید پڑھ »