عالمی کپ ایک روزہ ہو یا ٹی 20 کا بھارت کا پلڑہ پاکستان کے خلاف بھاری ہے آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو اپنی سابقہ شکستوں کا داغ مٹانے کا موقع ہے۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ ہو یا چاہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ۔ بھارت ہمیشہ مغلوب اور اس کا پلڑہ بھاری رہا ہے۔ ایک روزہ عالمی کپ کے ٹورنامنٹس میں تو اب تک بلیو شرٹس نا قابل شکست ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں صرف ایک شکست پائی ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان 1992 سے 2023 تک ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ ایونٹس میں 8 مقابلے ہوئے اور تمام مقابلے میں بھارت فاتح رہا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سات میں سے صرف ایک میچ میں گرین شرٹس نے کامیابی سمیٹی۔ان اعداد وشمار کو دیکھتے ہوئے بھارت پاکستان کے لیے بظاہر لوہے کا چنا محسوس ہوتا ہے کہ کیسے اسے ہرایا جائے اور سپر ایٹ کے لیے پیش قدمی جاری رکھی جائے۔
اس صورتحال میں ماہرین کرکٹ نے مشورہ دیا ہے کہ ڈھاکا میں 36 ناٹ آؤٹ، 2016 میں کولکتہ میں 55 ناٹ آؤٹ اور مین آف دی میچ، 2021 میں دبئی میں 57 رنز اور 2022 میلبرن کوہلی 82 ناٹ آؤٹ بنا کر پھر مین آف دی میچ۔ ویرات کوہلی ہوں گے پاکستانی ٹیم کے لیے سب سے بڑا خطرہ اس لیے پاکستان نے اگر یہ میچ جیتنا ہے تو نشانہ تو پوری ٹیم ہوگی مگر فوکس کوہلی پر کرنا ہوگا اور جلد از جلد میدان بدر کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ جارحیت کا جواب، جارحیت سے ہی دینا ہوگا۔ بیٹنگ بغیر ڈرے کرنا ہوگی۔ بولنگ میں جان مارنی ہوگی اور پھر سب سے بڑا سہارا ہیں، اگر فینز کی دعائیں لگ گئیں تو نیویارک پار اور سپر ایٹ کا راستہ کھل جائے گا۔ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان بمقابلہ بھارت، کس ٹیم کا کتنا چانس ہے؟آر یا پار، ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا آجٹی 20 ورلڈ کپ : اعظم خان بھارت کیخلاف میچ سے باہر، ذرائع
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کی پچ کیسی ہوگی؟ اہم انکشافٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا میچ نیویارک کے نئے تعمیر شدہ ناساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں ہوگا جس کی پچ کے بارے میں سب کو تحفظات ہیں۔
مزید پڑھ »
ٹی 20 ورلڈ کپ: کیا پاک بھارت ٹاکرے کو بارش بہا لے جائے گی؟ تازہ صورتحال جانیےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا سب سے بڑا مقابلہ جس کا دنیائے کرکٹ کو شدت سے انتظار ہے آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔
مزید پڑھ »
ٹی 20 ورلڈ کپ وارم اپ میچ : بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرا دیانیو یارک : آئی سی سی ٹی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کے وارم اپ میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 60رنز سے شکست دے دی۔
مزید پڑھ »
ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو ہرا دیاٹی 20 ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے دی۔
مزید پڑھ »
ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان بمقابلہ بھارت، کس ٹیم کا کتنا چانس ہے؟آج شائقین کو کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا میچ دیکھنے کو ملے گا جس کا نتیجہ جاننے کے لیے سب بے چین ہیں۔
مزید پڑھ »
ورلڈ کپ جیتنا ہے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔، کپتان بابر اعظم نے کیا کہا؟پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 جیت کر قوم کو خوشیاں دینا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھ »