پارا چنار کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے۔ یہاں فرقہ وارانہ نفرت اپنے عروج پہ ہے
پارا چنار، خیبر پختونخوا کا وہ شہر ہے جو افغانستان کی سرحد کے قریب واقع ہے، کبھی اپنے پرامن ماحول اور فطری حسن کے لیے جانا جاتا تھا، مگر آج کا پارا چنار فرقہ واریت اور سیاسی عدم استحکام کی بدولت خوف و ہراس کا شکار ہے۔ یہاں جوکچھ پچھلے چند دنوں میں ہوا، اس نے نہ صرف اس شہر کے لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے بلکہ پورے پاکستان کے سماجی اور سیاسی منظر نامے کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔
اس علاقے میں رہنے والوں کی زندگی 2007 کے بعد سے، جب سے اس علاقے میں شیعہ اور سنی فرقوں کے درمیان شدید اختلافات بڑھنے لگے تو خونریزی اور تشدد روزمرہ کا معمول بن گیا۔ پارا چنار جو خیبر پختونخوا کے کرم ایجنسی میں واقع ہے، پاکستان کے ایک حساس اور بدقسمت علاقے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ شہر تین طرف سے افغانستان کی سرحد سے جڑا ہے۔ یہاں ہونے والا فرقہ وارانہ تشدد ایک فرد یا گروہ کی کہانی نہیں بلکہ یہ ایک اجتماعی غم کی داستان...
پاراچنار میں ہونے والی اس بربریت نے لوگوں کے دلوں میں نفرت کا ایک ایسا بیج بو دیا ہے جس کا ختم ہونا مشکل دکھائی دیتا ہے۔ اس تشدد کی ایک افسوسناک حقیقت یہ بھی ہے کہ یہ فسادات اکثر سیاسی فائدے کے لیے کیے جاتے ہیں جس سے اس علاقے میں مزید خونریزی کو بڑھاوا ملتا ہے۔ یہاں کے لوگ ایک طرف ریاستی غفلت اور دوسری طرف دہشت گردوں کے ظلم کا شکار ہیں اور ان کے پاس نہ تو ریاست کی مکمل حمایت ہے اور نہ ہی ان کے لیے زندگی کی بنیادی ضروریات کا کوئی صحیح انتظام۔ یہ دہشت گردی کی کارروائیاں مقامی لوگوں کے ذہنوں پر گہرے اثرات چھوڑ رہی ہیں۔ وہ مسلسل خوف میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور ان کا مستقبل غیر یقینی ہے۔
پارا چنار میں جو سب سے اہم اور افسوسناک پہلو ہے وہ ہے خوف اور نفرت کی فضا۔ یہ شہر وہ مقام بن چکا ہے جہاں ہر انسان دوسرے انسان سے ڈرتا ہے، کیونکہ کسی کو نہیں معلوم کہ کس وقت کہاں سے کوئی حملہ آور آجائے یا فرقہ وارانہ فسادات کی بھینٹ چڑھ جائے۔یہ فضا لوگوں کے ذہنوں پرگہرے اثرات ڈال رہی ہے۔ پارا چنار کی صورت حال نے نہ صرف پاکستان کے اندرونی مسائل کو اجاگرکیا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی اس صورتحال کو لے کر فکر پائی جاتی ہے۔ پارا چنار میں ہونے والی بربریت نے لوگوں کی زندگیوں کو اس طرح اجیرن کر دیا ہے کہ وہ نہ تو اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں بہتر طریقے سے انجام دے پا رہے ہیں اور نہ ہی اپنے بچوں کو ایک محفوظ اور پرسکون زندگی دے پا رہے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حسن اقبال: خیبرپختونخوا کی حکومت ملک کیلیے خطرہ بن گئی ہےحسن اقبال نے کہا کہ کے پی کی حکومت ملک کیلیے خطرہ بن گئی ہے، اس کے علاوہ کرم اور پارا چنار میں بدترین شرایط ہیں۔
مزید پڑھ »
کرم: مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 38 افراد جاں بحق، متعدد زخمیضلع کرم میں پارا چنار سے پشاور جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر اوچت کے مقام پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، حکام
مزید پڑھ »
کرم: مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 44 ہوگئیگزشتہ روز ضلع کرم میں پارا چنار سے پشاور جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر اوچت کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی
مزید پڑھ »
پارا چنار: خوف و ہراس کا شکارپارا چنار، خیبر پختونخوا کے شہر، اب بربریت کا شکار ہے۔ اس کی وجہ فرقہ واریت، تشدد اور ریاستی غفلت ہے۔ یہ صورت حال تین طرف سے افغانستان کی سرحد سے جڑا ہوا ہے۔
مزید پڑھ »
کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ میں 44 ہلاکخیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دو روز قبل پارا چنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 44 تک پہنچ گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور اور پارا چنار کے درمیان مسافروں کی آمد و رفت کے سلسلے میں چلنے والی گاڑیوں پر دہشت گردوں کے حملے میں 44 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے۔ مذکورہ واقعہ کے بعد کرم سے آمد و رفت کا سلسلہ منقطع جبکہ وہاں کے حالات کشیدہ ہیں، سانحے کے بعد بازار بند جبکہ واقعہ میں جاں بحق افراد کی تدفین کردی گئی۔
مزید پڑھ »
بلاول کے اظہار ناراضی کے باوجود حکومت کو کوئی خطرہ نہیںبلاول بھٹو کا نون لیگ اور شہباز حکومت کے کیخلاف حالیہ اظہار ناراضی اگرچہ شہ سرخیوں کا حصہ بنی لیکن یہ پیپلز پارٹی کی حمایت سے قائم حکومت کیلئے خطرہ نہیں: ذرائع
مزید پڑھ »