پارلیمنٹ ایسی قانون سازی بھی کرسکتی ہے جس کا ماضی سے اطلاق ہوتا ہو، قوانین کے ماضی سے اطلاق ہونا آئین سے مشروط ہے: جسٹس منصور علی شاہ
سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار پر اہم فیصلہ دیا ہے اور قرار دیا کہ پارلیمان کا قانون سازی کا اختیار آئین میں دی گئی حدود کے تابع ہے، پارلیمنٹ ایسی قانون سازی بھی کرسکتی ہے جس کا ماضی سے اطلاق ہوتا ہو، قوانین کے ماضی سے اطلاق ہونا آئین سے مشروط ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین پارلیمان پرپابندی عائد کرتا ہے کہ آرٹیکل9 اور28 میں دیے گئے حقوق ختم نہیں کیے جاسکتے، آرٹیکل12 کے مطابق فوجداری معاملات میں قوانین کے ماضی سے اطلاق نہیں ہوسکتا، صرف آئین شکنی سے متعلق فوجداری معاملے پرقانون سازی ماضی سے ہوسکتی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ عدالتوں کوسمجھنا ہوگا کہ قوانین کے ماضی سے اطلاق سے حتمی ہوچکے معاملات بھی دوبارہ کھل سکتے ہیں، کسی قانون کی 2 تشریحات ممکن ہوں تو وہی کرنی چاہیے جو لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرے، جتنی زیادہ ناانصافی ہوگی مقننہ کا کردار بھی اتنا ہی واضح ہونا چاہیے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وکلاء کو اعتماد میں لیے بغیر آئینی پیکج بے سود ہو گا: آل پاکستان وکلاء نمائندہپارلیمان قانون سازی اور آئینی ترمیم کرنے کا اختیار رکھتا ہے تاہم قانون سازی یا آئینی ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم نہ ہو: اعلامیہ
مزید پڑھ »
ویمنز ٹیم کو جنوبی افریقا کیخلاف سیریز سے قبل بڑا دھچکابورڈ کا تربیتی کیمپوں میں شرکت کرنے والی کرکٹرز کے یومیہ الاؤنسز بند کرنے کا فیصلہ
مزید پڑھ »
’آزاد آئینی ادارہ ہے‘، الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت کرلیکمیشن مانگی گئی معلومات کمیٹی کو دینے کا پابند نہیں اور قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کے دائرہ اختیار میں نہیں: الیکشن کمیشن کا وزارت پارلیمانی امور کو خط
مزید پڑھ »
گیس لائن بچھانے میں ناکامی، ایران نے پاکستان کو عالمی عدالت جانے کا حتمی نوٹس دیدیاگیس سیلز پرچیز ایگریمنٹ پر 2009 میں دستخط کیے گئے تھے اور پیرس میں قائم ثالثی عدالت دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات کا فیصلہ کرنے کا فورم ہے
مزید پڑھ »
محکمہ وائلڈ لائف نے مونال اور لامونتانا کا قبضہ حاصل کر لیاسپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے مونال اور لامونتانا کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا
مزید پڑھ »
مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے: سپریم کورٹ اکثریتی بینچ کی وضاحتسپریم کورٹ کا 12 جولائی کا شارٹ آرڈر بہت واضح ہے اور الیکشن کمیشن نے اس حکم کو غیر ضروری طور پر پیچیدہ بنایا ہے: 8 رکنی اکثریتی بینج کی وضاحت
مزید پڑھ »