اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے بھارتی حکومت سے مقبوضہ کشمیر میں قیدیوں کی رہائی اور پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں پر تشویش ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور 2 ہلاکتوں کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے ہزاروں لوگ جیلوں میں قید ہیں۔ ان قیدیوں کو نامعلوم مقامات پر اپنے لواحقین سے دور رکھا گیا ہے۔
بیان میں بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند اور بعض کو جیلوں میں قید کیا ہوا ہے۔ حریت رہنما یاسین ملک اور آسیہ اندرابی کو جھوٹے مقدمات میں قید کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019ء سے مقبوضہ جموں کشمیر میں سکول اور کالجز بند ہیں۔ انٹرنیٹ کی بندش سے طالبعلم آن لائن بھی تعلیم حاصل نہیں کر سکتے۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ دنیا کورونا وائرس سے لڑنے میں مصروف ہے لیکن 9 لاکھ بھارتی فوج کشمیریوں کی زندگیوں کو اجیرن کر رہی ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر توجہ دے اور فوری پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کرے۔ دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت ہزاروں نوجوانوں، حریت رہنماؤں کی رہائی، مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی اور قابض فوج کا انخلا یقینی بنائے۔ پاکستان کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چینی حکومت کا وہان شہر کھولنے کا فیصلہ: صدرِ پاکستان کا خیر مقدمچینی حکومت کاوہان شہرکھولنے کا فیصلہ:صدرِ پاکستان کا خیر مقدم Islamabad President ArifAlvi Congratulate Chinese Govt Wuhan Covid_19 Coronavirus CoronaUpdate XHNews PDChina ChinaDaily MFA_China MoIB_Official pid_gov PresOfPakistan Pakistan
مزید پڑھ »
ساحر لودھی کا ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہساحر لودھی پاکستان کیوں چھوڑ رہے ہیں۔۔۔؟َ یہاں جانئے: AajNews AajUpdates SahirLodhi
مزید پڑھ »
سندھ حکومت کا جیلوں سے سزا یافتہ قیدیوں کو عارضی رہائی دینے کا فیصلہ -کراچی: سندھ حکومت نے جیلوں سے سزا یافتہ قیدیوں کو عارضی رہائی دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی تمام تجاویز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے منظور کرلیں، صوبے کی جیلوں سے سزا یافتہ قیدیوں کو 4 ماہ کے لیے عارضی رہا کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی …
مزید پڑھ »
زُلفی بخاری کا خواجہ آصف کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہزلفی بخاری کی پہلی بار آن کیمرا لب کشائی۔۔۔ ساتھ ہی بڑا اعلان کردیا۔۔۔ یہ سب کچھ یہاں جانئے: AajNews AajUpdates ZulfiBukhari CoronavirusOutbreak
مزید پڑھ »
سندھ حکومت کا صوبے کی تمام جیلوں سے قیدیوں کو عارضی رہائی دینے کا اعلانکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے سزایافتہ قیدیوں کو عارضی رہائی دینے کا فیصلہ
مزید پڑھ »