اسلام آبا د (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں لاک ڈاﺅن جاری ہے تاہم اس کے
باوجود بھی گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 397 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد تعداد 3 ہزار 277 ہو گئی ہے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 12 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتیں 69 ہزار سے تجاوز کر گئیں ہیں ۔
حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کی پھیلنے کے خدشے اور بڑھتے ہوئے مریضوں کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے میں جاری لاک ڈاﺅن میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے اور شہریوں سے گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کی ہے ۔ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 210 ہو گئی ہے ، وائرس کے باعث اب تک تین افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں تاہم 13 روبصحت ہونے کے بعد واپس لوٹ گئے ہیں ۔
آزاد کشمیر میں 15 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور ایک شخص صحت یاب ہوا ہے ، دوسری جانب اسلام آباد میں اب تک 82 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو ئی ہے جبکہ 3 افراد وائرس کو شکست دے کر روبصحت ہو گئے ہیں ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال بد سے بدتر ہو تی چلی جارہی ہے اور یہ کنٹرول میں ہی نہیں آ رہا جبکہ اس مہلک وبا کے باعث پوری دنیا میں کاروباری سرگرمیاں بند پڑیں ہیں ۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکہ میں کورونا کے ڈیرے، خاتون اینکر میں بھی کورونا وائرس کی تشخیصنیویارک(ویب ڈیسک) امریکی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر میں کورونا کی تشخیص ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی نیوز چینل سی این این کی خاتون اینکر بروک
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: اٹلی اور سپین میں کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی ’امریکہ کے لیے امید کا باعث‘، دنیا بھر میں مجموعی ہلاکتیں 70 ہزار کے قریب - BBC Urduدنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 12 لاکھ 74 ہزار جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 69 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ وائرس کے باعث تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی روکنے کے لیے سعودی عرب اور روس میں جاری مذاکرات معطل ہونے کے بعد قیمتیں مزید گر گئی ہیں۔
مزید پڑھ »
سعودی عرب میں گھروں میں دعوتوں اور ملنے جلنے کے رجحان میں اضافہسعودی وزارت صحت کے ترجمان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشیائے ضرورت کے لیے تجارتی مراکز جانے کا تناسب تشویش ناک حد تک بڑھا ہوا ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستان میں کلوروکوین کا کورونا متاثرین پر استعمال کتنا موثر؟حال ہی میں لاہور کے میو ہسپتال نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ہسپتال میں داخل کووِیڈ 19 کے چند مریضوں پر کلوروکوین کا استعمال کیا گیا ہے اور اس دوا کے مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد ہسپتال اس کا استعمال جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: پاکستان میں ہلاکتیں 41 ہو گئیں، 2818 افراد متاثرلاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد 2818 ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران 231 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
مزید پڑھ »