پاکستان کی صورتحال پر غم کا اظہار

سیاسی خبریں

پاکستان کی صورتحال پر غم کا اظہار
پاکستان، بدعنوانی، جرائم، بین الاقوامی بدنامی، سیا
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 70 sec. here
  • 4 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 34%
  • Publisher: 53%

شخصی دکھوں کا اظہار کرتے ہوئے، بیان میں پاکستان کی موجودہ صورتحال پر شدید غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی بدعنوانی، جرائم اور بین الاقوامی بدنامی کے باعث ناکامی کا احساس ظاہر کیا گیا ہے۔

خیال تھا کہ میرے پاکستان سے خیر کی خبریں آیا کریں گی جو میرے لیے چین اور سکون کا موجب بنیں گی۔ مگرتم لوگوں نے تو یہاں بھی چین سے نہیں رہنے دیا۔ کوئی دن نہیں جاتا جب تمہاری طرف سے مجھے کوئی نیا صدمہ نہیں پہنچتا۔ تم اپنی حرکتوں سے ہر روز میرے دکھوں میں اضافہ کرتے ہو۔ کس قدر دکھ اور شرم کی بات ہے کہ نئے سال کے آغاز پر بجائے اس کے کہ تم اپنی غلطیوں کا جائزہ لیتے اور اپنے خالق سے اپنی کوتاہیوں اور جرائم کی معافی مانگتے، تم نے کروڑوں روپے آتشبازی میں جھونک دیے ہیں۔ اپنے گریبانوں میں جھانک کر

دیکھو اور سوچو کہ کس بات کے جشن مناتے پھررہے ہو، اس بات پر کہ میرے پاکستان کے 23 ہزار شہری دوسرے ملکوں میں جرائم کا ارتکاب کرنے پر گرفتار ہوئے اور دنیا بھر میں ملک کی بدنامی کا باعث بنے ہیں یا اس بات پر کہ تمہارے حکمران کشکول لے کر ملکوں ملکوں بھیک مانگتے پھررہے ہیں۔ دنیا کے وہ ملک جومیرے شاندار پاکستان کو مسلم دنیا کا سردار سمجھتے تھے، وہ تمہیں ویزے دینے سے انکاری ہیں۔ جو ملک پاکستان سے بے پناہ محبّت کرتے تھے، آج وہ تمہارے بھائی بندوں کے کرتوتوں کے باعث پاکستان سے نفرت کرنے لگے ہیں۔ ناعاقبت اندیش حکمرانوں کی بداعمالیوں نے میرے پاکستان کو اس کی خودمختاری سے محروم کردیا ہے۔ میرے قریبی ساتھی اصفہانی کی اورئینٹ ائیرلائنز، جسے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائینز کا نام دیا گیا تھا، چند سالوں میں دنیا کی تین بہترین ائیرلائینز میں شامل ہوچکی تھی۔ اُسی کے قابل اور تجربہ کار اسٹاف نے مڈل ایسٹ اور کئی دوسرے ممالک کی ائیرلائینز قائم کی تھیں۔ اور آج اُس قابلِ فخر نیشنل فلیگ کیرئیر کو بیچا جارہا ہے،کسی گھر کے قیمتی اثاثے گھر کے بڑوں کی نااہلی کے باعث ہی بکتے ہیں۔ آج سے سو سال پہلے میرے دوست اور مسلم دنیا کے عظیم شاعر اور مفکّر ڈاکٹر محمد اقبال صاحب نے بتادیا تھا کہ اگر برّصغیر کے مسلمان ہندو اکثریت کے ساتھ رہے تو وہ نہ صرف اپنے معاشی اور سیاسی حقوق سے محروم ہوجائیںگے بلکہ اپنی مذہبی اور ثقافتی شناخت بھی کھودیں گے۔ میں نے اور میرے سیاسی رفقاء نے ان کے نظرّئیے کی صداقت کو تسلیم کرلیا اور اسی کی بنیاد پر علیحدہ ملک کے لیے ایک تاریخی تحریک چلائی اور بالآخر پاکستان معرضِ وجود میں آگیا

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان، بدعنوانی، جرائم، بین الاقوامی بدنامی، سیا

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اسرائیل نے بفر زون پر قبضے سے شام کی سلامتی کو نقصان پہنچایا: سعودی عرباسرائیل نے بفر زون پر قبضے سے شام کی سلامتی کو نقصان پہنچایا: سعودی عربروس کی درخواست پر شام کی صورتحال پر غور کیلئے سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس، بشارالاسد اقتدار کے خاتمے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو
مزید پڑھ »

سرفراز عامر، عماد کی ریٹائرمنٹ پر جذباتی ہوگئےسرفراز عامر، عماد کی ریٹائرمنٹ پر جذباتی ہوگئےدونوں کرکٹرز کی جانب سے بین الااقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے پر نیک خواہشات کا اظہار
مزید پڑھ »

امریکی محکمہ خارجہ کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر بیانامریکی محکمہ خارجہ کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر بیانامریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس پروگرام کی حمایت سے انکار امریکا کی دیرینہ پالیسی ہے۔
مزید پڑھ »

وزیراعظم شہباز شریف کا گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی بریفنگ، نیا ائیرپورٹ پاکستان اور چین کی دوستی کا نمونہوزیراعظم شہباز شریف کا گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی بریفنگ، نیا ائیرپورٹ پاکستان اور چین کی دوستی کا نمونہوزیراعظم شہباز شریف نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے فعال ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان اور چین کی عظیم دوستی کی ایک نمایاں مثال ہے۔
مزید پڑھ »

برین ڈرین: چیلنج یا موقعہ?برین ڈرین: چیلنج یا موقعہ?یہ مضمون برین ڈرین کی صورتحال کا جائزہ لے کر اس کے پاکستان کے لیے نتائج پر روشنی ڈالتا ہے۔
مزید پڑھ »

یورپی یونین کا پاکستان میں ملٹری کورٹ سے 25 شہریوں کی سزا پر اظہار تشویشیورپی یونین کا پاکستان میں ملٹری کورٹ سے 25 شہریوں کی سزا پر اظہار تشویشیہ فیصلہ بین الاقوامی معاہدہ برائے شہری و سیاسی حقوق کے تحت پاکستان کی ذمہ داریوں کے مطابق نہیں سمجھتے: یورپی یونین
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-14 01:05:54