پاکستان کی عدالتی تاریخ اور مشرف غداری کیس

پاکستان خبریں خبریں

پاکستان کی عدالتی تاریخ اور مشرف غداری کیس
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 64 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 29%
  • Publisher: 59%

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کے مقدمے پر فیصلہ سنایا جائے گا یا نہیں، اس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ بدھ کو کر دے گی لیکن کیا یہ کیس پاکستانی سیاست اور عدلیہ کی تاریخ کا اہم ترین مقدمہ ہے؟

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کے مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت اٹھائیس نومبر کو اس مقدمے کا فیصلہ سنائے گی یا نہیں، اس بارے میں آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصلہ متوقع ہے۔

پاکستانی آئین کی شق چھ 'ہائی ٹریزن' یعنی سنگین غداری کے مطابق کوئی بھی شخص جس نے آئین کو معطل کیا ہو یا اسے منسوخ کا ہو، غداری کا مرتکب قرار دیا جائے گا اور اس قدم کی سزا موت یا عمر قید ہے۔سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کے خلاف پانچ سال جاری رہنے والا یہ مقدمہ وہ پہلا موقع ہے جب پاکستان کے کسی فوجی حکمران پر آئین شکنی کے الزام میں غداری کا مقدمہ چلا ہو۔ اس موقع پر کئی ذہنوں میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ آیا پاکستان کی سیاسی اور عدالتی تاریخ میں یہ اہم ترین مقدمہ ہے اور اس کے پاکستان کے سیاسی...

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ آتا ہے تو یہ ضرور ہے کہ ایک سابق فوجی حکمران کو ’اس طرح غداری کا مرتکب قرار دینا ایک نئی مثال قائم کرے گا۔ حامد خان نے مولوی تمیز الدین کیس کا حوالہ دیا جس میں اس وقت کے سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے جسٹس منیر کی سربراہی میں نظریہ ضرورت کے تحت گورنر جنرل غلام محمد کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے فیصلے کی توثیق کی تھی۔ حامد خان کے مطابق یہی وہ فیصلہ تھا جس کی وجہ سے 'پاکستانی جمہوریت اپنے راستے سے ہٹ گئی۔'

تجزیہ نگار رضا رومی نے بھی تمیز الدین کیس اور ڈوسو کیس کو اہم ترین مقدمات قرار دیا لیکن ساتھ ساتھ انھوں نے عاصمہ جیلانی کی جانب سے یحییٰ خان پر دائر کیے گئے کیس کا ذکر کیا، جس کے فیصلے میں عدالت نے سابق فوجی سربراہ کو 'غاصب' قرار دیا تھا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وفاقی کابینہ کی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری کی منظوریوفاقی کابینہ کی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری کی منظوریتازہ ترین۔۔۔۔۔۔ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »

سنگین غداری کیس کا فیصلہ روکا جائے، مشرف اور وزارت داخلہ کی درخواستیں دائرسنگین غداری کیس کا فیصلہ روکا جائے، مشرف اور وزارت داخلہ کی درخواستیں دائراسلام آباد: (دنیا نیوز) سنگین غداری کیس کا فیصلہ روکنے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ اور سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں الگ الگ درخواستیں دائر کر دی ہیں۔
مزید پڑھ »

چین ، سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے تین صوبوں کو 198 ملین ڈالر کی منظوریچین ، سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے تین صوبوں کو 198 ملین ڈالر کی منظوریچین ، سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے تین صوبوں کو 198 ملین ڈالر کی منظوری China ScienceAndTechnology CentralGovernment Allocated Funds Development
مزید پڑھ »

چین: سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے تین صوبوں کو 198 ملین ڈالر کی منظوریچین: سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے تین صوبوں کو 198 ملین ڈالر کی منظوریچین: سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے تین صوبوں کو 198 ملین ڈالر کی منظوری China ChineseGovt Funds Year2020 SciTech Development zlj517
مزید پڑھ »

5 پاکستانی کرکٹرز اور بھارتی ٹیکسی ڈرائیور کی جذبہ خیرسگالی کی داستاں - Sport - Dawn News5 پاکستانی کرکٹرز اور بھارتی ٹیکسی ڈرائیور کی جذبہ خیرسگالی کی داستاں - Sport - Dawn News
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-08 04:22:05