اسلام آباد: (دنیا نیوز) سنگین غداری کیس کا فیصلہ روکنے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ اور سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں الگ الگ درخواستیں دائر کر دی ہیں۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئی پراسیکیوشن ٹیم کی تعیناتی تک خصوصی عدالت کو کارروائی سے روکا جائے اور فیصلہ محفوظ کرنے کا حکم نامہ بھی معطل کیا جائے۔
دوسری درخواست میں سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے استدعا کی ہے کہ ان کے موکل کو صفائی کا موقع ملنے تک خصوصی عدالت کی کارروائی معطل کی جائے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے 19 نومبر کو خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو 28 نومبر کو سنایا جائے گا۔ عدالت نے وکیل صفائی کی جانب سے التوا کی تیسری درخواست مسترد کر دی تھی۔ عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا تھا کہ 25 دن کا وقت گزرنے کے باوجود سیکرٹری داخلہ استغاثہ کی نئی ٹیم بنانے میں ناکام رہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سنگین غداری کیس: مشرف نے کیس کا فیصلہ مقرر کرنے کی تاریخ کو عدالت میں چینلج کردیا - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
سنگین غداری کیس: مشرف نے کیس کا فیصلہ مقرر کرنے کی تاریخ کو عدالت میں چینلج کردیا - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
سنگین غداری کیس: پرویز مشرف کی درخواست پر وکیل کو 2 نکات پر دلائل دینے کا حکم - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
سنگین غداری کیس: مشرف نے فیصلہ محفوظ کرنے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چینلج کردیا - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
حکومت نے مسئلہ کشمیر پر قوم سے غداری کی،جماعت اسلامی کا 22 دسمبر کو اسلام آباد کی طرف ’کشمیر مارچ‘ شروع کرنے کا اعلانلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے22دسمبرکواسلام آباد کی
مزید پڑھ »
حفیظ اللہ نیازی نے وزیر اعظم عمران خان پر فارن فنڈنگ کے حوالے سے سنگین الزام لگادیااسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے
مزید پڑھ »