پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن اس لحاظ سے گذشتہ چار ٹورنامنٹس سے مختلف ہے کہ اس بار تمام میچ پاکستان میں کھیلے جا رہے ہیں لیکن ان کا شیڈول ہر کسی کو پسند نہیں آ رہا۔
سنہ 2017 میں پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوا تھا۔ سنہ 2018 میں اس کے تین میچ پاکستان میں کرائے گئے جن میں کراچی کا فائنل بھی شامل تھا۔ گزشتہ سال کراچی نے فائنل سمیت آٹھ میچوں کی میزبانی کی تھی۔
پاکستان سپر لیگ کے ان میچوں کے شیڈول پر حصہ لینے والی دو ٹیموں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے اعتراضات بھی سامنے آئے ہیں اور انھوں نے میچوں کے شیڈول کو غیرمساوی قرار دیا ہے۔کراچی کنگز کے سربراہ سلمان اقبال کے خیال میں پی ایس ایل کا شیڈول تمام ٹیموں کے لیے یکساں نہیں ہے۔ ’یہاں یہ ایک جیسی صورتحال نہیں ہے۔ یہ ایک شو کیس ٹورنامنٹ ضرور ہے لیکن یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ کرکٹ ہے جو جیتنے کے لیے کھیلی جاتی ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دفاعی چیمپئن ہے۔ کرکٹ برابری کی بنیاد پر کھیلی جاتی ہے۔ دونوں جانب گیارہ کھلاڑی ہونے چاہیے۔‘
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان میں کروناوائرس سے زیادہ تیزی سے پھیلتی غلط معلوماتچین میں کرونا وائرس کی وباسامنے آنے کے بعد سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا کے ذریعے نت نئے مفروضے پھیل رہے ہیں۔ SamaaTV
مزید پڑھ »
کرونا وائرس سے پاکستان میں موبائل فون انڈسٹری بھی متاثر ،مگر کیسے؟ تفصیلات سامنے آگئیںاسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میں کروڑوں موبائل فون صارفین کے لیے ہر مہینے دس لاکھ سے
مزید پڑھ »
Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- پاکستان:- اتحادیوں کا بات چیت سے احتراز،دال میں کچھ کالا ہے
مزید پڑھ »