چار سال کے بعد پاکستان میں 8 فروری کو عام انتخابات ہونے کے بعد ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنے اور عوام کی شمولیت کو یقینی بنانے میں کامیابی حاصل ہوئی۔
آٹھ فروری کو پاکستان کے چودہویں عام انتخابات انجام پائے ۔چار سال بعد منعقد ہونے والے یہ الیکشن ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرتے اور حکومت میں عوام کی شمولیت کو یقینی بناتے ہیں۔ ابتدائی جائزوں کے مطابق حالیہ الیکشن میں چھ کروڑ سے زائد ووٹروں نے ووٹ ڈالا۔اگر تمام سیاسی جماعتوں کو آزادی سے انتخابی مہم چلانے کی اجازت دی جاتی تو یہ ٹرن آوٹ مذید زیادہ ہوتا۔اب بھی یہ پچاس فیصد کے قریب پہنچنے میں کامیاب رہا۔حالات دیکھتے ہوئے یہ اچھا ٹرن آوٹ ہے۔ الیکشن کے دوران کئی انوکھے واقعات ظہورپذیر ہوئے۔بعد ازاں
مختلف تنازعات بھی سامنے آئے۔زیر نظر مضمون میں انھیں یکجا کر دیا گیا ہے تاکہ قارئین انھیں جان کر معلومات حاصل کریں اور سبق وشعور بھی۔پچھلے الیکشن میں الیکشن کمیشن نے شام کو ووٹنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کی توسیع دے دی تھی تاکہ قطاروں میں کھڑے سبھی مروزن اپنا ووٹ دے سکیں۔اس بار مگر کوئی توسیع نہیں دی گئی۔اس باعث ملک بھر میں پولنگ سٹیشنوں کے باہر موجود لاکھوں ووٹر اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے۔اس امر پہ کئی راہنماؤں نے الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔عام انتخابات کے حوالے سے عام انتخابات کے اعداد وشمار جمع کرنے والی جنی تنظیم، فافن کی مشاہدہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ قومی اسمبلی کے 25 حلقوں میں مسترد ووٹوں کا مارجن جیت کے مارجن سے زیادہ تھا۔اب تک کی تحقیق کے مطابق 16 لاکھ ووٹ مسترد ہوئے۔رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اتنی بھاری تعداد میں ووٹ کیوں مسترد ہوئے۔ان ووٹوں کی مستردگی سے کئی حلقوں میں نتیجہ بدل گیا ہو گا۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ ملک بھر میں 28 فیصد پولنگ سٹیشنز پر افسران نے فارم 45 کی کاپی مبصرین کو نہیں دی۔یہ عمل بھی افسوس ناک قرار پایا۔٭...عام انتخابات کے دوران قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کے لیے 882 خواتین اور 4 خواجہ سراؤں سمیت ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدواروں نے حصہ لیا جن کی تعداد 17 ہزار 816 ہے۔ ٭... پولنگ کے دوران ملک بھر میں 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے تھے۔ ان میں 6 کروڑ 92 لاکھ 63 ہزار 704 مرد اور 5 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار 56 خواتین ووٹرز تھیں۔ مجموعی طور پر رجسٹرڈ ووٹرز میں تقریباً 54 فیصد مرد اور 46 فیصد خواتین ووٹرز شامل تھے
ELECTIRONS PAKISTAN DEMOCRACY VOTING RESULTS CHALLENGES
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی میں خلع کے مقدمات میں اضافہ، شادی اور خاندان کے نظام کو بچانا ہمارے ہر کی ذمہ داریکراچی میں گزشتہ چار سال میں خلع کے مقدمات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور یہ معاشرے کے لیے ایک اہم چیلنج بن گیا ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عارف سعید صدر منتخبپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات میں آئندہ چار سالہ مدت کے لیے عارف سعید صدر، فاطمہ لاکھانی سینئر نائب صدر اور خالد محمود بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔
مزید پڑھ »
پاکستان اور افغانستان: مشترکہ تاریخ اور چیلینجزیہ مضمون پاکستان اور افغانستان کے درمیان دیرینہ تعلقات، مشترکہ چیلینجز اور افغانستان میں سوویت یونین کی بربریت کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں پر روشنی ڈالتا ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستان اور افغانستان کے تعلقاتترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھانا چاہتا ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستان پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کا سامنا کرتا ہےCenturion میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوا ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستان-جنوبی افریقا ٹیسٹ: جیت کے لیے 2 وکٹیں درکار ہیںپاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سنچورین ٹیسٹ کے چوتھے روز کے کھیل میں پاکستان کو جیت کے لیے 2 وکٹیں جبکہ جنوبی افریقہ کو 49 رنز درکار ہیں۔
مزید پڑھ »