پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا ہے، جس کا اطلاق تمام ٹرین کی کلاسز، سلون سروس اور آؤٹ سورس ٹرینوں پر ہوگا۔ یہ اضافہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد کیا گیا ہے جس میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بڑھوتری دیکھائی گئی ہے۔
پاکستان ریلویز نے ایک بار پھر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ محکمہ ریلویز نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جس کے مطابق ٹرین کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ ہوگا۔ محکمہ ریلویز کے نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق سلون سروس اور تمام آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی ہوگا۔ واضح رہے کہ 31 جنوری کو وفاقی حکومت نے مسلسل تیسری مرتبہ عوام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کیا تھا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مجموعی طور پر سات روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا۔ نوٹیفکیشن
کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد فی لیٹر نئی قیمت بڑھ کر 257 روپے 13 پیسے ہوگئی۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے اضافہ کیا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا ہو کر فی لیٹر 267 روپے 95 ہوگیا
پاکستان ریلویز کرایوں میں اضافہ پیٹرولیم مصنوعات قیمت میں اضافہ ٹرینوں سلون سروس آؤٹ سورس ٹرین
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان ریلویز نے تین ٹرینوں میں موقوفیوں کا اعلانپاکستان ریلویز نے مسافروں کی رسائی میں بہتری کے لیے کراچی-سیالکوٹ-کراچی (9Up / 10Dn) علامہ اقبال ایکسبر، کراچی-پشاور قنٹ-کراچی (47Up / 48Dn) رحمان بابا ایکسبر اور لاہور-کراچی-لاہور (15Up / 16Dn) کراچی ایکسبر میں موقوفیوں کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستان کی معیشت میں استحکام کے واضع اشارےزرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے جب کہ بیرون ملک سے ترسیلات زر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
مزید پڑھ »
ریلوے کی زمینوں کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایتپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے پاکستان ریلویز میں مسافروں کو سفر کی بہتر خدمات فراہم کی جائیں، وزیراعظم،اجلاس سے خطاب
مزید پڑھ »
اللّیہ كرّی تّیْعْرِیْي لّمّیْسْرِیْيْ 2023ءسال 2023ء میں دنیا بھر میں برقی گاڑیوں کی فروخت میں 25 فیصد تک اضافہ ہوا، جس میں چین میں نمایاں اضافہ ہوا لیکن یورپ میں کمی آئی۔
مزید پڑھ »
ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، مریضوں کی قوت خرید متاثر ہونے لگیروز مرہ میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں 2023 کے مقابلے میں 2024 میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا
مزید پڑھ »
لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ، ٹرینوں کا شیڈول متاثرٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر بند ہوگئی، ترجمان ریلویز
مزید پڑھ »