بھکاری نے پاکستان کے فنانس سیکرٹری کو خیرات نہ دینے پر ایک سکہ تھما دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سول سرونٹ اور معروف ادیب سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ مزید پڑھیں : ARYNewsUrdu
ممتاز حسن پاکستان کی ان چند شخصیات میں سے ایک ہیں جو اپنی ذہانت، علم اور شائستگی و شرافت کی وجہ سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔
سول سرونٹ اور مالیاتی امور کے ماہر کے علاوہ انھیں محقق، شاعر، براڈ کاسٹر اور معتبر ناقد کی حیثیت سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ ان کی دل چسپی تاریخ اور قدیم آثار میں تھی۔ اہم عہدوں پر فائز رہتے ہوئے کئی اہم ذمہ داریاں نبھانے والے ممتاز حسن نے اپنی تمام مصروفیات کے باوجود مطالعہ کی عادت ترک نہ کی، وہ علم و ادب کے شائق اور مطالعے کے رسیا تھے۔ نہایت سادہ مزاج اور عجز و انکسار کا پیکر ممتاز حسن سے متعلق ان کی پوتی شازیہ حسن نے ایک واقعہ بیان کیا جو نہ صرف یہ کہ مرحوم کی زندگی کے ایک خوب صورت رُخ یعنی ان کی سادگی اور شرافت کا عکاس ہے بلکہ نہایت دل چسپ بھی...
وہ لکھتی ہیں، ”وزارتِ مالیات میں دادا شب و روز مصروف رہے، وہ رقم جیب میں رکھنا بھول جاتے تھے، ایک روز سرِ راہ کسی فقیر سے سامنا ہوگیا، فقیر کے سوال پر دادا نے معذرت کی اور کہا ان کے پاس اسے دینے کے لیے فی الحال کچھ بھی نہیں ہے۔ فقیر نے یہ سن کے جیب سے ایک سکہ نکالا اور دادا کی طرف بڑھا دیا۔ دادا اس کی شکل دیکھتے رہ گئے۔“
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان کا افغان جماعتوں اور متعلقہ فریقین میں مفاہمت کی اہمیت پر زور -اسلام آباد: پاکستان نے تمام افغان جماعتوں اور متعلقہ فریقین میں مفاہمت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب کی شمولیت کاحامل سیاسی نظام بلاشبہ ان کوششوں کوتقویت دےگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نےافغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت پرہمیشہ زور دیا ہے کیونکہ افغان امن کو خطے اور …
مزید پڑھ »
عالمی مارکیٹ میں ایکبار پھر اضافہ اور پاکستان میں سونے کی قیمت مزید گرگئی - ایکسپریس اردوفی تولہ سونا 94800 روپے اور دس گرام سونا گھٹ کر 81276 روپے کا ہوگیا، صرافہ مارکیٹ
مزید پڑھ »
پاکستان کی G-20 ممالک سے قرضوں میں ریلیف کیلیے باضابطہ درخواست - ایکسپریس اردودرخواست میں قرضوں میں درکار ریلیف کا حجم واضح نہیں کیا گیا، مئی تا دسمبر کیلیے ریلیف کا حجم 1.8 ارب ڈالر لگایا گیا تھا
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: پاکستان میں کورونا سے متاثرہ طبی عملے کی تعداد 503 ہو گئی - BBC Urduپاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 20 ہزار سے بڑھ چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 459 ہے۔ خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 222 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ آّٹھ نئی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ ملک میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 5519 ہے۔
مزید پڑھ »
کراچی میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر کی موت - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »