پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کا شیڈول جاری ARYNewsUrdu
پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال تین ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے کینگروز کے دیس جائے گی جس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جس میں وہ تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے گرین شرٹس کے دورے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 26 اکتوبر کو ملیبرن میں شیڈول ہے جب کہ تیسرا اور آخری میچ 3 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
ٹیسٹ سیریز کو بینو قادر ٹرافی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے اور یہ سیریز تیسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
گرانٹ بریڈبرن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقررپاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق گرانٹ بریڈبرن کو 2 سال کے لیے پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن کا بیان سامنے آگیاپاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ گرانٹ بریڈبرن نے کہا ہے کہ پاکستان جیسی باصلاحیت اور مہارت کی حامل ٹیم کے ساتھ کام کرنا اعزاز ہے۔
مزید پڑھ »
ملتوی ہونے والے پرچے کب ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان ہوگیالاہور : پنجاب میں کشیدہ صورتحال کے باعث ملتوی ہونے والے پرچوں کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا، ترجمہ القرآن کا پیپر 17 مئی اور کیمسٹری کا پیپر18 مئی کو ہوگا۔
مزید پڑھ »