پاکستان بزنس فورم نے وزیر خزانہ کو سال 2025 کے لیے واضح اور قابل عمل معاشی روڈ میپ کا اعلان کرنے کی اپیل کی ہے۔ 2024ء کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین سال قرار دیا گیا ہے جن میں بجلی بلوں اور شرح سود کا بوجھ رہا ہے۔
آئی ایم ایف کے ایک اور پروگرام کے باوجود روپیہ مضبوط ہونے میں ناکام رہا، پاکستان بزنس فورم نے وزیر خزانہ کو سال 2025 کے لیے واضح اور قابل عمل معاشی روڈ میپ کے اعلان کی اپیل کی ہے۔ پاکستان بزنس فورم نے کہا کہ سال 2024 بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین سال رہا اور 2024ء میں بجلی بلوں اور شرح سود نے بزنس کمیونٹی کو جکڑے رکھا۔ پاکستان کاروبار فرینڈلی ملک نہیں رہا، لہٰذا سب کو مل کر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔ بزنس فورم نے خط میں کہا کہ آئی ایم ایف کے ایک اور پروگرام کے باوجود روپیہ مضبوط ہونے میں
ناکام رہا۔ حکومت روپے کو مضبوط کرنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔ روپے کی مضبوطی کے بغیر مالی دباوٴ کم کرنے کی کوششیں بے اثر رہیں گی۔ پاکستان بزنس فورم کا کہنا ہے کہ 2024 میں زرعی محاذ پربھی کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بہت سے لوگ اپنی پیداواری لاگت کی وصولی سے قاصر رہے۔ پنجاب میں گندم کی کاشت کا ہدف 16.5 ملین ایکڑ کا تھا مگر صرف 12 ملین ایکڑ رقبے پر گندم کی فصل کی کاشت ہوئی۔ خط میں مزید لکھا گیا کہ اس وقت میثاق معیشت کی تشکیل کی فوری ضرورت ہے۔ چارٹر کو وسیع سیاسی اتفاق رائے اور سول سوسائٹی کی حمایت حاصل ہو۔ تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے مفاد میں ہے کہ وہ اکٹھے ہوں اور قوم کی بہتری کے لیے پالیسیوں پر اتفاق رائے پیدا کریں
Ekonomics Rupye Pakistan Business Forum Imef Policies Agriculture
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان بزنس فورم نے سال 2025 کے لیے معاشی روڈ میپ کے اعلان کی اپیل کیپاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین سال قرار دیتے ہوئے وزیر خزانہ سے سال 2025 کے لیے ایک واضح اور قابل عمل معاشی روڈ میپ کے اعلان کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستان کاروبار فرینڈلی ملک نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم کا وزیر خزانہ کو خطبزنس فورم نے وزیر خزانہ سے سال 2025 کے لیے واضح اور قابل عمل معاشی روڈ میپ کے اعلان کی اپیل کردی
مزید پڑھ »
محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی کی خلاف عدالتی انکوائری کا مطالبہ کردیاپی ٹی آئی کی خلاف عدالتی انکوائری کا مطالبہ کردیا تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پشتون خوا میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے لحاظ سے۔
مزید پڑھ »
عمران خان کو رہا کرو؛ امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر اور ٹرمپ کے ایڈوائزز کا مطالبہکانگریس ارکان کا پاکستان میں انٹرنیٹ بندش ختم اور حق اظہار رائے کے احترام کا مطالبہ
مزید پڑھ »
پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بورڈ کا اجلاس جمعہ کے دن ہوگاپاکستان کے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان آنے سے انکار کے بعد سے ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس جمعہ کے دن ہوگا اور ایونٹ کے انعقاد کے طریقہ کار کے حوالے سے ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
مزید پڑھ »
190 ملین پاونڈ کی مقدمہ میں فیصلے کا اعلان ملتویاسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ کی مقدمہ میں فیصلے کا اعلان ملتوی کر دیا ہے اور نئے تاریخ کا اعلان 6 جنوری کے لیے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »