پاکستان کے قبائلی ضلع کرم میں تشدد کی لہر، 42 افراد ہلاک

شہریاتی خبریں

پاکستان کے قبائلی ضلع کرم میں تشدد کی لہر، 42 افراد ہلاک
کرم، خیبر پختونخوا، تشدد، قبائلی جھڑپیں، ہلاکتاں
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 82 sec. here
  • 4 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 39%
  • Publisher: 59%

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں ایک بار پھر تشدد کی لہر جاری ہے اور گذشتہ ایک ہفتے سے جاری قبائل کی آپسی جھڑپوں میں کم سے کم 42 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ جھڑپیں تین ماہ میں دوسری مرتبہ شروع ہوئی ہیں جبکہ اس سے پہلے بھی فسادات میں بھاری جانی نقصان ہوا تھا۔

تنازع یہ تھا کہ ایک قبیلے کے لوگ ایک مورچہ تعمیر کر رہے تھے دوسرے قبیلے کو یہ اعتراض تھا کہ یہ زمین جہاں مورچہ تعمیر کیا جا رہا ہے یہ ان کی ملکیت ہے۔ اس پر کشیدگی بڑھ گئی۔ یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں دو قبائل کے درمیان زمین کے تنازعے پر شروع ہونے والی جھڑپیں دیگر علاقوں تک پھیل گئیں جن میں 40 سے زیادہ افراد ہلاک اور 150 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

نوجوان سماجی کارکن عبدالخالق پٹھان اور ان کے ساتھیوں نے اس سال جون میں ایک امن ریلی کا انعقاد کیا تھا اور پھر اہلِ تشیع مسلک کے افراد نے انھیں خوش آمدید کہا تھا لیکن اگلے ہی مہینے قبائل کے درمیان کشیدگی سے امن کی کوششوں پر پانی پھیر دیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ جرگوں سے اب یہ مسئلے حل نہیں ہو رہے، حکومت کو اپنے اختیارات کے تحت مسئلے حل کرنا ہوں گے وگرنہ اسی طرح لوگوں کی جانیں جاتی رہیں گی۔

مشیر اطلاعات نے اپنے دفتر سے جاری بیان میں کہا ہے کہ کرم میں فریقین کے درمیان زمین کا تنازعہ چل رہا ہے زمینی تنازعے کو دہشت گردی یا فرقہ واریت کا نام نہ دیا جائے۔ ملک نجف علی ضلع کرم کے عمائدین میں شامل ہیں، ان کی عمر لگ بھگ 70 سال ہے۔ ان کی بیٹی تقریباً چار سال پہلے عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہو گئی تھیں جبکہ ملک نجف علی کو بھی سات گولیاں لگی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’علاقے میں بد امنی کی لہر ہے یہاں کوئی فرقہ وارانہ تشدد نہیں ہوتا لیکن اسے فرقہ وارانہ تشدد بنا دیا جاتا ہے حالانکہ عام دنوں میں کرم میں شیعہ سنی ایک جگہ رہتے ہیں آپس میں اچھے دوست ہیں لیکن اب کیا ہوا ہے کہ جس جس مسلک کے لوگ اقلیت میں ہیں وہ یہ علاقہ چھوڑ کر جا رہے ہیں۔‘ضلع کرم میں بنیادی طور پر دو طرح کے جرگے ایسے حالات میں جنگ بندی کی کوششیں کرتے ہیں۔ ایک مقامی قبائل پر مشتمل ہوتا ہے جس میں تمام قبائل کی نمائندگی ہوتی ہے جبکہ دوسرا گرینڈ جرگہ ہوتا ہے جس میں ضلع کرم کی سرحد...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

کرم، خیبر پختونخوا، تشدد، قبائلی جھڑپیں، ہلاکتاں

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

روس نے اقوام متحدہ سے بلگورود پر یوکرینی حملے کی مذمت کرنے کا مطالبہ کردیاروس نے اقوام متحدہ سے بلگورود پر یوکرینی حملے کی مذمت کرنے کا مطالبہ کردیابلگورود میں یوکرینی حملے میں 5 افراد ہلاک اور 46 زخمی ہوگئے تھے
مزید پڑھ »

سوشل میڈیا پر وائرل جامنی سیبوں کی حقیقت کیا ہے؟سوشل میڈیا پر وائرل جامنی سیبوں کی حقیقت کیا ہے؟جامنی سیبوں کی تصاویر نے پھلوں کے شوقین افراد میں ہل چل پیدا کر دی
مزید پڑھ »

لبنان پر اسرائیلی حملے جاری؛ سینئر حزب اللہ کمانڈرابراہیم قبیسی شہیدلبنان پر اسرائیلی حملے جاری؛ سینئر حزب اللہ کمانڈرابراہیم قبیسی شہیدلبنان پر اسرائیل کے حملوں میں شہید افراد کی تعداد 570 ہوگئی
مزید پڑھ »

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہیدبھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہیدنوجوانوں کو ضلع راجوڑی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا
مزید پڑھ »

ارینج میرج یا پسند کی شادی؟ پاکستانیوں کے رجحان پرگیلپ سروے رپورٹ جاریارینج میرج یا پسند کی شادی؟ پاکستانیوں کے رجحان پرگیلپ سروے رپورٹ جاریگیلپ پاکستان کے مطابق ارینج میرج کرنے والوں میں لڑکیوں کی شرح زیادہ ہے
مزید پڑھ »

امریکا، یحییٰ سنوار سمیت 5 حماس رہنماؤں پر اسرائیل پر حملے کا الزامامریکا، یحییٰ سنوار سمیت 5 حماس رہنماؤں پر اسرائیل پر حملے کا الزامحملے میں 40 سے زائد امریکیو سمیت 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 04:31:22