فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ ایران کھلاڑی علی گھر غوزلو سے ہوگا
تیسری مرتبہ عالمی ٹائٹل کے لیے فائنل میں جگہ بنانے والے محمد آصف کا مقابلہ ایران سے تعلق رکھنے والے ایشین چیمپئن علی گھر غوزلو سے ہوگا۔
قطر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے محمد آصف نے سیمی فائنل میں قبرص کے کھلاڑی مائیکل جورجیو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-5 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، سیمی فائنل میں فتح کے ساتھ ہی عالمی چیمپیئن شپ میں محمد آصف کا سلور میڈل یقینی ہوگیا۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ محمد آصف نے پہلی مرتبہ 2012 میں آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپین شپ جیتی تھی جبکہ 2019 میں محمد آصف دوسری مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپئن بنے تھے۔
قبل ازیں جاری عالمی چیمپئن شپ میں محمد آصف نے متحدہ عرب امارات کے کھلاڑی محمد شہاب کو 1-4 سے شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنائی، پری کوارٹر فائنل میں محمد آصف نے قطری کیوئسٹ احمد سیف کو جان توڑ مقابلے کے بعد 3-4 سے مات دی تھی، تاہم دوسرے پاکستانی اسجد اقبال کو قبرص کے مائیکل جورجیو کے ہاتھوں 4-2 سے ناکامی اٹھانی پڑی تھی۔
دریں اثنا محمد آصف نے افغانستان کے احمد رسولی کو 0-3 سے ہرا کر ماسٹرز ایونٹ میں بھی اپنی پیش قدمی کا آغاز کیا۔Nov 04, 2024خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ایف ایف نے ساف ویمنز چیمپئن شپ 2024 کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیاچیمپئن شپ 17 سے 30 اکتوبر تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی، پاکستان اپنی مہم کا آغاز 17 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ سے کرے گا
مزید پڑھ »
بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم ایشین چیمپئن شپ میں شرکت سے محرومبھارت نے پاکستان ٹیم کے بغیر ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کر دیا، پاکستان کا شدید احتجاج
مزید پڑھ »
پی سی بی کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بارے میں برطانوی اخبار کے دعوے کی سختی سے تردیدبرطانوی اخبار نے خبر دی ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل پاکستان سے باہر کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھ »
دبئی کاپاکستان کے نام پیغامدبئی ایک ایسا کنواں بن گیا جس کے کنارے دنیا بھر کے پیاسے پہنچ گئے
مزید پڑھ »
ایشیا اوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں پاکستان کا اختشام الحق چاندی کا تمغہ جیتا87 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں ملائیشیا کے زبیر ایم ایس نے پاکستان کے اختشام الحق کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
مزید پڑھ »
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کے 110 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 56 رنز پر ڈھیرنیوزی لینڈ نے 54 رنز کی فتح کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جب کہ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا سفر گروپ اسٹیج پر ہی ختم ہوگیا
مزید پڑھ »