لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلنیڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث ہار جیت کے بغیر ختم ہو گیا۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کیخلاف کھیلے جا رہے دوسرا ٹیسٹ میچ بارش کی نذر ہو گیا، پورے پانچ روز کے دوران صرف دو روز کھیل ہو سکا اس دوران بارش کا پلڑا بھاری رہا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 236 رنز بنائے تھے، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 72 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر سرفہرست رہے تھے جبکہ عابد علی 60 اور بابر اعظم 47 رنز بنا سکے تھے۔ دیگر کوئی بھی بیٹسمین قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا تھا۔ انگلینڈ کی طرف سے براڈ نے چار، جیمی اینڈرسن نے تین وکٹیں حاصل کیں تھیں۔
انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنائے تھے کہ انتظامیہ کی طرف سے میچ ڈرا کا اعلان کر دیا گیا، میزبان ٹیم کی طرف سے کرالے 53 سکور بنا کر نمایاں رہے۔ محمد عباس نے دو، شاہین آفریدی اور یاسر نے ایک ایک شکار کیے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ کا تیسرا دن بارش کی نذر | Abb Takk News
مزید پڑھ »
ساؤتھمپٹن ٹیسٹ؛ خراب روشنی اور بارش کے باعث چوتھے روز کا کھیل ختم - ایکسپریس اردوساؤتھمپٹن ٹیسٹ؛ خراب روشنی اور بارش کے باعث چوتھے روز کا کھیل ختم -
مزید پڑھ »
بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر چیتن چوہان کورونا وائرس کے باعث چل بسے - ایکسپریس اردوبھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر چیتن چوہان کورونا وائرس کے باعث چل بسے -
مزید پڑھ »
پاکستان معیشت کے لئے ایک اور بہترین خبر | Abb Takk News
مزید پڑھ »
پاکستان سے سعودی عرب واپسی کے منتظر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کیلئے بڑی خبرریاض :پاکستان سے سعودی عرب واپسی کےمنتظرڈاکٹرز اورپیرامیڈیکس کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزی میں پروازسے پہلے ہیلتھ ڈکلیریشن فارم مسافروں سے پر کرانے کی ہدایت کردی
مزید پڑھ »
منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف اور ان کے بیٹوں حمزہ اور سلمان شہباز کیخلاف ریفرنس دائرلاہور : قومی احتساب بیورو (نیب ) نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا۔
مزید پڑھ »