پاکستان سے سعودی عرب واپسی کے منتظر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کیلئے بڑی خبر ARYNewsUrdu
ریاض : پاکستان سے سعودی عرب واپسی کے منتظر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزی میں پروازسے پہلے ہیلتھ ڈکلیریشن فارم مسافروں سے پر کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمل نہ کرنے والی ائیرلائنز کو جرمانے کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب واپسی کے منتظر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری کردی، سعودی ایوی ایشن گاکانےپی آئی اے سمیت تمام ائیرلائنز کو تحریری آگاہ کردیا ہے۔ ٹریول ایڈوائزری سعودی وزارت صحت کی جانب سے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی گاکا نے جاری کی ، ٹریول ایڈوائزی میں ہیلتھ ڈکلیریشن فارم میں نئی شقیں بھی شامل کی گئی ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا کہ سعودی عرب پروازسے پہلے ہیلتھ ڈکلیریشن فارم مسافروں سے پر کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عمل نہ کرنے والی ائیرلائنز کو جرمانے کیے جائیں گے۔ ٹریول ایڈوائزری کے مطابق مسافروں کو7دن گھرمیں قرنطینہ ہونےکا حلف نامہ جمع کرانا ہوگا، سعودی عرب کے شعبہ طب سے منسلک افراد کو 3دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں 5 لاکھ ریال اور 2سال قید یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات چٹان سے مضبوط قرارلاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات چٹان سے مضبوط قرار دے دیئے، سعودی سفیر نے کہا پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
مزید پڑھ »
کیا انڈیا نے سعودی عرب کو پاکستان سے چھین لیا ہے؟ - BBC News اردوجب پاکستان نے او آئی سی میں جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بارے میں سوالات اٹھائے تب سعودی عرب نے انھیں واضح طور پر بتایا تھا کہ یہ انڈیا کا اندرونی معاملہ ہے۔ اس کے بعد پاکستانی رویے کے پیش نظر، سعودی عرب نے پاکستان کو دیا گیا ایک ارب ڈالر کا قرض واپس مانگ لیا، جو پاکستان نے 2018 میں لیا تھا۔
مزید پڑھ »
کورونا وائرس : سعودی عرب سے اچھی خبر آگئیکورونا وائرس : سعودی عرب سے اچھی خبر آگئی ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
’پاکستان کو کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے‘: سعودی سفیر، راحیل شریف سے ملاقاتلاہور: (دنیا نیوز) سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے۔
مزید پڑھ »