پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری دور صدارت کے لیے 'مشکل وقت' کی توقع کرتا ہے

سیاست خبریں

پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری دور صدارت کے لیے 'مشکل وقت' کی توقع کرتا ہے
ڈونلڈ ٹرمپپاکستانامریکہ
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 77 sec. here
  • 8 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 51%
  • Publisher: 53%

پاکستانی حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی ترجیحات اور اس کی کابینہ میں پاکستان سے متعلق مثبت نظریہ نہ رکھنے والے افراد کی وجہ سے دوطرفہ تعلقات میں رکاوٹیں ہیں۔

پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت کے تحت 'مشکل وقت' کی توقع کر رہا ہے۔ پاکستان ی اندرونی حلقوں نے دو طرفہ تعلقات میں ممکنہ رکاوٹوں کا عندیہ دیا ہے۔ حالیہ پیش رفت سے واقف ذرائع نے اتوار کو 'دی ایکسپریس ٹریبیون' کو بتایا کہ پاکستان کا یہ اندازہ دو وجوہ پر مبنی ہے۔ ایک ٹرمپ کی ترجیحات اور دوسرا ٹرمپ کی کابینہ میں پاکستان سے متعلق مثبت نظریہ نہ رکھنے والے افراد کی تعداد کی بنا پر یہ اندازہ لگایا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف عوامی اشتعال انگیزی کی بنا پر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ

گرینل پر زیادہ توجہ مرکوز ہے تاہم نئی انتظامیہ میں اہم عہدوں پر فائز دیگر افراد بھی ہیں جن پر اس حوالے سے نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ ایک ذریعے نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس کے اندر پاکستان سے ہمدردی رکھنے والے افراد زیادہ نہیں ہیں۔ اسلام آباد اب امریکہ کی ترجیح نہیں رہی۔ واشنگٹن میں پاکستانی مشن وہاں پاور کوریڈورز میں راہ بنانے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ اگرچہ سبکدوش امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے صدر بائیڈن کے دور میں دوطرفہ تعلقات کی ایک خوبصورت تصویر پیش کی ہے تاہم صورت حال کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ اپنی چار سالہ مدت کے دوران امریکی صدر بائیڈن نے کسی پاکستانی وزیر اعظم سے بات نہیں کی۔ اسی طرح اس عرصے میں اعلیٰ سطح کے کسی امریکی وفد نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ امریکی وزیر خارجہ بلنکن، جنہوں نے کئی مواقع پر بھارت سمیت خطے کا دورہ کیا، وہ کبھی اسلام آباد میں نہیں رکے۔ اُلٹا بائیڈن کی مدت ختم ہونے سے صرف ہفتے قبل ان کے سینئر معاون نے حیران کن دعویٰ کردیا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام امریکہ اور خطے کے لیے خطرہ ہے۔ واشنگٹن میں مقیم تھنک ٹینک کے ایک رکن کا خیال ہے کہ امریکی نائب قومی سلامتی کے مشیر کا بیان اس لیے حیران کن نہیں تھا کیونکہ پالیسی حلقوں میں بہت سے لوگ پاکستان کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس کے باوجود بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ایک خاص سطح پر رکھا اور اسلام آباد کو آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج حاصل کرنے میں مدد فراہم کی۔ پاکستانی ذرائع کو خدشہ ہے اب اس طرح کا تعاون بھی تبدیل ہو جائے گا کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ اسلام آباد کو زیادہ احسن طریقے سے نہیں دیکھ سکتی۔ پاکستان کے لیے اس منظر نامے میں ممکنہ لائف لائن سعودی عرب ہو سکتا ہے جس کے منتخب صدر ٹرمپ کے ساتھ قریبی تعلقات

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان امریکہ تعلقات سعودی عرب

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں 'مشکل وقت' کی توقع کرتا ہےپاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں 'مشکل وقت' کی توقع کرتا ہےپاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت کے لیے 'مشکل وقت' کا امکان رکھتا ہے، یہ پیشاgoto ٹرمپ کی ترجیحات اور ان کی کابینہ میں پاکستان سے متعلق مثبت نظریہ نہ رکھنے والے افراد کی تعداد کی بنا پر ہے۔ واشنگٹن میں پاکستانی مشن پاور کوریڈورز میں راہ بنانے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے، لیکن بائیڈن انتظامیہ کے دور میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں کچھ تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔
مزید پڑھ »

ٹرمپ کی ایک اور دھمکی، پاناما کینال کا کنٹرول واپس لینے کا اشارہ دے دیاٹرمپ کی ایک اور دھمکی، پاناما کینال کا کنٹرول واپس لینے کا اشارہ دے دیاڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاناما کی جانب سے کینال کے استعمال کے لیے زیادہ فیس وصول کی جارہی ہے۔
مزید پڑھ »

ڈنمارک کے جزیرے اور پاناما کینال پر ٹرمپ کی قبضہ دھمکیاںڈنمارک کے جزیرے اور پاناما کینال پر ٹرمپ کی قبضہ دھمکیاںامریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈنمارک کے زیر کنٹرول جزیرہ گرین لینڈ اور پاناما کینال کی ملکیت حاصل کرنے کے لیے فوجی مداخلت کا امکان ظاہر کیا ہے۔
مزید پڑھ »

پاکستان کی معاشی بحران اور ترقی کی راہپاکستان کی معاشی بحران اور ترقی کی راہیہ مضمون پاکستان کے موجودہ معاشی ، سیاسی اور سماجی مسائل پر روشنی ڈالتا ہے اور ملک کو ترقی کی جانب لے جانے کے لیے تےالیاتی حل پیش کرتا ہے
مزید پڑھ »

ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کی پہلی ترجیحاتڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کی پہلی ترجیحاتامریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کی پہلی ترجیحات میں امریکی سرحد پر سخت سیکیورٹی اور امیگریشن قوانین کو نافذ کرنا شامل ہے۔
مزید پڑھ »

پاکستان: افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے مگر بارڈر ایریا میں آپریشن کا مقصد دہشت گردوں سے بچانا ہے۔پاکستان: افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے مگر بارڈر ایریا میں آپریشن کا مقصد دہشت گردوں سے بچانا ہے۔دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے مگر اپنے شہریوں کو دہشت گردوں سے بچانے کے لیے بارڈر ایریا میں آپریشن کیا۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-16 00:03:13