ڈنمارک کے جزیرے اور پاناما کینال پر ٹرمپ کی قبضہ دھمکیاں

سیاسی خبریں

ڈنمارک کے جزیرے اور پاناما کینال پر ٹرمپ کی قبضہ دھمکیاں
ڈونلڈ ٹرمپامریکہگرین لینڈ
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 69 sec. here
  • 10 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 55%
  • Publisher: 59%

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈنمارک کے زیر کنٹرول جزیرہ گرین لینڈ اور پاناما کینال کی ملکیت حاصل کرنے کے لیے فوجی مداخلت کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا ، گرین لینڈ اور پانامہ کینال پر ‘قبضے‘ کی دھمکیاں کیوں دے رہے ہیں؟وائٹ ہاؤس میں واپسی سے صرف چند ہفتے قبل امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈنمارک کے زیر کنٹرول جزیرے گرین لینڈ اور پاناما کینال کی ملکیت حاصل کرنے کے لیے فوجی مداخلت کے امکان کے بارے میں بات کر کے بہت سے لوگوں کو بے چین کر دیا ہے۔صرف یہ ہی نہیں بلکہ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ کینیڈا کو امریکہ میں شامل کرنے کے لیے معاشی دباؤ استعمال کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔لیکن یہ سب علاقے امریکہ کے لیے اتنے اہم کیوں ہیں اور اِن

کا کنٹرول سنبھالنے سے ٹرمپ انتظامیہ کو کیا فائدے حاصل ہو سکتے ہیں؟20ویں صدی میں پاناما کینال کی تعمیر کا کام سنبھالنے اور کئی دہائیوں کے مذاکرات کے بعد سنہ 1999 میں امریکہ نے اس نہرکا مکمل کنٹرول پاناما کے حوالے کر دیا تھا لیکن اب سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ٹرمپ اس اہم بحری گزرگاہ پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’پاناما کینال ہمارے ملک کے لیے اہم ہے۔ اس کا انتظام دراصل چین سنبھالے ہوئے ہے جبکہ ہم نے اس کا کنٹرول پاناما کو دیا تھا، ہم نے اسے چین کو نہیں دیا تھا۔ انھوں نے (پانامہ حکام) اس تحفے کا غلط استعمال کیا۔‘ تاہم سرकारी اعداد و شمار ٹرمپ کے اس دعوے کی تردید کرتے ہیں۔ پاناما کینال اتھارٹی کے اعدادوشمار کے مطابق اس نہر سے گزرنے والی ٹریفک میں امریکی کارگو کا حصہ 72 فیصد ہے جبکہ 22 فیصد حصے کے ساتھ چین دوسرے نمبر پر ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاناما کینال نہ صرف بحرالکاہل میں امریکی تجارت کے لیے بلکہ مستقبل میں چین کے ساتھ کسی بھی فوجی تنازع کی صورت میں بھی امریکہ کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اس سے قبل ٹرمپ نے پاناما اتھارٹی پر یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ وہ اس بحری گزرگاہ کو استعمال کرنے کے عوض امریکی کارگو کمپنیوں سے نسبتاً زیادہ پیسے وصول کر رہے ہیں۔ پاناما سٹی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پاناما کے وزیر داخلہ نے ٹرمپ کے حالیہ بیان کے بعد کہا ہے کہ پاناما کینال کی خودمختاری پر کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی۔ انھوں نے کہا کہ ’پاناما کا کنٹرول صرف اس کے باشندوں کے ہاتھ میں ہے اور مسقبل میں بھی ایسا ہی رہے گا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ گرین لینڈ پاناما کینال فوجی مداخلت ڈنمارک کینیڈا

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ٹرمپ کی ایک اور دھمکی، پاناما کینال کا کنٹرول واپس لینے کا اشارہ دے دیاٹرمپ کی ایک اور دھمکی، پاناما کینال کا کنٹرول واپس لینے کا اشارہ دے دیاڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاناما کی جانب سے کینال کے استعمال کے لیے زیادہ فیس وصول کی جارہی ہے۔
مزید پڑھ »

پاناما کی نہال کا معاملہ غیر مناقشہ ہے: سابق صدر اور موجودہ صدرپاناما کی نہال کا معاملہ غیر مناقشہ ہے: سابق صدر اور موجودہ صدرپاناما کے صدر اور سابق صدراں نے ڈونلڈ Tramp کے پاناما نہال پر قبضہ کرنے کے خطرے کے بعد اس کی غیر مناقشہ حیثیت پر زور دیتے ہوئے اکٹھ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈونلڈ Tramp نے گذشتہ ہفتہ امریکی جہازوں کو پاناما نہال سے گذرنے پر واجب کئے جانے والے ٹیکس کی تنقید کی تھی اور پاناما نہال پر دوبارہ قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھ »

کراچی کی 50 فیصد آبادی کو پانی کی قلت کا سامنا ہے، وزیراعلیٰ سندھکراچی کی 50 فیصد آبادی کو پانی کی قلت کا سامنا ہے، وزیراعلیٰ سندھحکومت کے 4 واٹر سپلائی پروجیکٹ اور نئے حب کینال کی تعمیر پر کام کر رہی ہے،مراد علی شاہ کی برطانوی ہائی کمشنر کو بریفنگ
مزید پڑھ »

ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے دوران امریکی پرچم سرنگوں رہے گا، وجہ جانیےڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے دوران امریکی پرچم سرنگوں رہے گا، وجہ جانیےوائٹ ہاؤس کے فیصلے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کی اور ڈیموکریٹس کو قومی پرچم کی توہین کرنے والے قرار دیا
مزید پڑھ »

چین کی اکانومی پر ٹرمپ کا اثرچین کی اکانومی پر ٹرمپ کا اثرچین کے سٹاک مارکیٹ اور یوان کی قیمت میں کمی نے چین کے لیے ٹرمپ کی واپسی کے امکانات کو ظاہر کیا ہے۔
مزید پڑھ »

گرین لینڈ کی آزادی اور ریاست ہائے متحدہ کا تنازگرین لینڈ کی آزادی اور ریاست ہائے متحدہ کا تنازامریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ Tramp نے گرین لینڈ کو امریکہ میں شامل کرنے کے لیے فوجی یا معاشی کارروائی کا امکان ہرگز خارج نہیں کیا۔ گرین لینڈ، جو ڈنمارک کی زیر نگہ ہے، ایک مملکت ہے جس کی 57000 آبادی ہے اور 600 سالوں سے ڈنمارک کا حصہ رہی ہے۔ گرین لینڈ کی حکومت کی آزادی کی خواہش ہے اور ڈنمارک کے وزیر خارجہ Lars Lokke Rasmussen نے کہا ہے کہ گرین لینڈ کی آزادی کے لیے ڈنمارک کی تسلیم ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 01:01:17